گلگت بلتستان

16جنوری کے جلسے میں بھر پور شرکت کرینگے، عمائدن گلگت

گلگت(پ۔ر) عوامی ایکشن کمیٹی نے گلگت بلتستان میں عوام کو ایک پلیٹ فام ہر متحد کرکے امن قائم کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ عوام ایکشن کمیٹی کے شانہ بشانہ ہے اور16 جنوری کے احتجاجی جلسے کی بھر پور تائید کرکے بھر پور شرکت کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار مولانا خلیل قاسمی، صدر چیمبر آف کامرس جاوید حسین اور انجمن تاجران کے وفود نے رابطہ کمیٹی عوامی ایکشن کمیٹی نظام الدین ، مولانا سلطان رئیس ، غلام عباس اور محمد فارق سے ملاقات کے دوران کہا ۔ رابطہ کمیٹی نے کشروٹ رابطہ کمیٹی، کشروٹ یوتھ موومنٹ اور دیگر ایسوسی ایشن کے وفود سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں لوگوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے عوامی ایشوز کے حل کیلئے علاقے میں امن و امان کیلئے جو کردار ادا کیاہے وہ قابل تعریف ہے ۔

گلگت بلتستان میں بجلی بحران شدت اختیار کرچکی ہےاور عوامی ایکشن کمیٹی نے اس حوالے سے جو مسئلہ اٹھایا ہے ہم بھر پور طریقہ سے ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہیں۔ 16جنوری کے جلسے میں بھر پور شرکت کرینگے اور اس احتجاجی جلسے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں اتنے وسائل ہونے کے باوجود بجلی بحران سمجھ سے بالاتر ہے ۔ حکومت فوری طور پر میگا پراجیکٹس پر کام شروع کرے اور تھرمل چلاکر بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جائیں۔

اگر عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہیں ہوا اور بجلی بحران پر قابو نہیں پایا گیا تو پھر احتجاج کا نہ روکنے والا سلسلہ شروع ہوگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button