گلگت بلتستان

گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، 21کروڑ سے زائد کی 8 ترقیاتی سکیموں کی منظوری

گلگت(رپورٹر) گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اہم اجلاس، مختلف نوعیت کےآٹھ ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی گئی۔ ان اسکیموں کی کل لاگت21کروڑسے زائد بتایا گیا۔

اجلاس کی صدارت سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمینٹ کر رہے تھے۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے کل 25 سکیموں کے حوالے سے غور و خوص کیا گیااور اہم فیصلے کئیے گئے۔ اس فورم نے کل 4 سکیموں کو اگلے فورم میں منظوری کیلئے سفارش کی جنکی مجموعی لاگت 40 کروڑ روپے بنتی ہے۔ فورم نے کل 13سکیموں کو مزید جانچ پڑتال کے بعد دوبارہ فورم میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق فورم نے مذکورہ اجلاس کو علاقے کے ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے اہم اقدام قرار دیا اور اس ضمن میں پلاننگ اینڈ دویلپمینٹ ڈپارٹمنٹ کے کردار کو بھرپور سراہا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر چئیرمین DDWP ْْْْْْْْْسکریٹری PNDنے تمام محکموں کو ترقیاتی سکیموں کو بروقت تکمیل پر زور دیا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button