گلگت بلتستان

ہنزہ نگر پریس کلب نے شیر جہاں میر اور نگران کابینہ پر اعتماد کا اظہار کر دیا

sher-jahan-mirہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پریس کلب ہنزہ نگر زیر صدرات اجلا ل حسین نائب صدر گزشتہ روز منعقد ہوا۔اجلاس میں گلگت بلتستان کے نگران کا بینہ پر اظہار اعتماد کے علاوہ کابینہ کے ارکین کو مبارکبادی بھی دی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ نگران وزیر اعلی اور ان کی کابینہ سے تواقع کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی قلیل عرصے میں عوام گلگت بلتستان کی ترجمانی کرتے ہوئے امنگوں کے مطابق عوام کی مسائل کو ھل کرنے میں بھر پور کردار ادا کرینگے نہ صرف مسائل کے حل بلکہ آئندہ انے والے انتخابات کو بھی شفاف طریقے سے کرائییگےْ۔اجلا س میں نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان شیر جہان میر اور ان کے کابینہ کو ڈسٹرکٹ پرس کلب ہنزہ نگر کی جانب سے بھر پور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے دوراہ ہنزہ نگر کی دعوت دی گئی جہاں پر نہ صرف صحافتی مشکلات در پیش ہیں بلکہ عوام کے دیرینہ خواہشات کو سننے کے لئے علاقے کا دورہ کرے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں وزیر اعلی ٰ اور ان کے رفقائے کار نے ایک دفعہ بھی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے مسائل سننے کا گوارہ نہیں کیا۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اپنے دور اقتدار میں ایک بار علاقے کا دورہ کیا مگراس میں بھی اپنے جیالوں کے ساتھ ٹائم پاس وسیرتفریخ کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا۔اجلاس میں نگران وزیر اعلی شیر جہان میراور ان کے نئی کابینہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے ہمراہ جلد سے جلد ہنزہ نگر ہنزہ نگر کا دورہ کرے اور صحافت سے در پیش مشکلات سے آگاہی حاصل کرے تاکہ صحافیوں کی مشکلات دور ہو سکے۔اجلاس میں نائب صدر اجلال حسین کے علاوہ ، اسداللہ، معز شاہ، آحمد برچہ، علی آحمد ، آمجد حسین برچہ ، زاکرچراغ اور دیگر ممبران شریک ہوئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button