Uncategorized
نگران کابینہ کے چناو نے گلگت بلتستان کے ارمانوں کا خون کیا, ترجمان شیعہ علماء کونسل
گلگت( ریاض علی) شیعہ علماء کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ نگران کابینہ کے چناو نے گلگت بلتستان کے ارمانوں کا خون کیا اس بے دردی سے PWDمیں ٹوپرسنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین بھی بھرتی نہیں کئے جاتے ۔ تو اگرم دیکھ کر ہر کسی چپاتی لگائیPMکو گلگت بلتستان پر توجہ دینے کی فرصت نہیں اور CMہر ملاقاتی کی راہ تکتے سب کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں ۔ جس بے بسی سے ہر نئے دن نووارد وزاء کے نام لئے جارہے ہیں لگتا ہے کہ الیکشن میں بھی کوئی ضابطہ اور شفافیت نہیں ہوگی ۔ اگر یہ نا اہلی اور بے بسی رہی تو محسوس ہوتا ہے کہ الیکشن میں ہر حلقہ کے تمام امیدواروں کو بھی کامیاب قرار دے دیا جائے گا ۔ شیعہ علماء کونسل ان تمام اقدامات کو گلگت بلتستان کے ساتھ مذاق قرار دیتی ہے جس کا نہ کوئی معیار ہو اور نہ کوئی ضابطہ۔