گلگت بلتستان
بجلی کے ستائے ہوئے وحدت کالونی اور نور کالونی جوٹیال کے مکین سٹرکوں پر نکل آئے
گلگت( فرمان کریم) اتوار کے روز نور کالونی اور وحدت کالونی کے سینکڑوں افراد نے نیو سکرٹیریٹ کے سامنے شاہراہ قائداعظم پر ٹائر جلاکر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ برقیات نے نور کالونی اور وحدت کالونی کے ساتھ نارواء سلوک روا رکھا ہے شیڈول کے مطابق بھی بجلی نہیں دے ہے ہیں۔بجلی کی لودشیڈنگ کے باعث تعلیمی ادارے، کاروبار اور گھریلومعاملات مکمل طور پر متاثر ہوچکے ہیں۔ طلبہ کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے۔ مظاہرین کا مذید کہنا تھا کہ چیف سکرٹیری کا محکمہ برقیات کو فنڈز فراہم کرنے کے باوجود شہر میں22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے عذاب میں عوام زندگی گزاررہے ہیں۔ محکمہ برقیات اپنے قبلہ کو درست کرکے ہنگامی بنیادوں پر شہر کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائے بصورت دیگر مذید احتجاج پر مبجور ہوجائیں گے.