گلگت بلتستان

سکردو میں پولیس کاروائی، غیر قانونی اور اندھے شیشے والی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ

black sticker  02

سکردو ( نامہ نگار) اے ایس پی معاذکی سربراہی میں کالے سٹیکر ز اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف پولیس کی کاروائی تیز چار درجن سے زائد گاڑیوں سے کالے سٹیکرز اتار لئے جبکہ بغیر کاغذات آٹھ موٹر سائیکلوں کو بند کر دیا ہے اے ایس پی معاز نے میڈیا کو بتا یا کہ ایس پی سکردو کے حکم پر سکردو پولیس نے دو مقامات پر ناکے لگا کر کالے سٹیکر ز اور بغیر کاغذات گاڑیوں کے خلاف کاروائی شروع کی ہے پولیس نے اب تک چار درجن سے زائد گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان سے کالے سٹیکرز اتار دیے ہیں جبکہ کاغذات لائسنس نہ رکھنے والے 8موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کی موٹر سائیکلوں کو بند کردیا انہوں نے کہا کہ پولیس غیر قانونی کالے شیشے والی گاڑیو ں اور 2نمبر گاڑیوں کے خلاف کاروائی جاری رکھے گی اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں بھرتی جائے گی انہوں نے گاڑی مالکان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں سے کالے شیشے اتار دے اور کاغذات ہمرارہ رکھیں بصورت دیگر پولیس قانون کے مطابق گاڑی مالکان کے خلاف کاروائی کرے گی انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ ایکسائز کے ساتھ مل کر بہت جلد سکردو شہر میں غیر قانونی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے ساتھ دو نمبر گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی شروع کرے گی اگلے مرحلے میں فرضی پلیٹوں اور بغیر کاغذات والی این سی پی گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی ہو گی سکردو کو غیر قانونی گاڑیوں سے پاک کرنا ہمارا عظم ہے اور کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button