میرزہ حسین 1 یا 2 فروری کوباقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
نگر( ریاض علی ) مسلم لیگ ق گلگت بلتستان کے صدر و سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی میرزہ حسین 1یا2فروری کوباقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ میرزہ حسین نے منگل کے روز نگر خاص میں اپنے قریبی عزیز، نگر خاص کے عمائدین اور اپنے سپوٹرز کے ساتھ طویل مشاورت کی۔ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی مشاورت کے بعد عمائدین، رشتہ دار اور سپوٹرز نے باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کی حمایت کی۔ اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ آیا تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد ان کو گلگت بلتستان کی اہم زمہ داری دی جائے گی جس پر میرزہ حسین نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے ساتھ ان کی ہونے والی ملاقاتیں اور بات چیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ میرزہ حسین نے اجلاس میں یہ بھی بتایا کہ ان کے ساتھ سابق صوبائی وزیر و مسلم لیگ ق کے مرکزی ایڈیشنل سکریڑی جنرل بشیر احمد خان اور سابق رکن اسمبلی آمنہ انصاری بھی ان کی شمولیت کے کچھ دن بعد تحریک انصاف میں شمولیت کریں گے۔میرزہ حسین کے قریبی زرائع نے بتا یا کہ منگل کے روز میرزہ حسین نے اپنے قریبی عزیز، نگر خاص کے عمائدین اور سپوٹرز کا اہم اجلاس بلایا تھا جس میں انہوں نے تحریک انصاف کی طرف سے ان کو شمولیت کی پیش کش کے حوالے سے مشاورت کی ۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس اجلاس میں انہوں نے تحریک انصاف کے مرکزی قیادت کے ساتھ ان کی ہونے والی مذاکرت اور بات چیت کے حوالے سے ان آگاہ کیا۔ جس پر طویل بحث کے بعد عمائدین، سپوٹرز اور قریبی رشتہ داروں نے علاقے، اور حلقے کے مفاد کے خاطر تحریک انصاف میں شمولیت کرنے کی حمایت کی۔ اجلاس کے بعد میرزہ حسین نے تحریک انصاف کی انتہائی اہم زمہ دار کو فون کر کے اجلاس کے حوالے سے آگاہ کیا۔ جس پر اس اہم زمہ دار نے میرزہ حسین کو 29جنوری اسلام آباد آنے کی دعوت دی اور باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرنے کو کہا۔ جس پر میرزہ حسین نے بتا یا کہ وہ 29جنوری کو نہیں آسکتے ہیں لیکن یکم فروری کو آکر باقاعدہ اعلان کریں گے۔