چترال

منشیات کے تدارک کیلئے کمیونٹی ، پولیس و دیگر متعلقہ اداروں کو حکمت عملی وضع کرنی چاہیے۔ ڈی ٹی سی ای راونڈ ٹیبل

No drugs stampچترال ( بشیر حسین آزاد ) اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے کوشان ادارہ( ڈی ٹی سی ای ) کے راونڈ ٹیبل کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا ہے کہ چترال میں منشیات کے تدارک کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کی اشد ضرورت ہے ۔ اور اس سلسلے میں کمیونٹی ، پولیس و دیگر متعلقہ اداروں کو مشترکہ طور پر حکمت عملی وضع کرنی چاہیے ۔ تاکہ نوجوان نسل کو اس سے بچایا جا سکے ۔ گذشتہ روز لیگل ایویرنس پروگرام فار ہیومن رائٹس (LAPH) آفس میں منعقدہ راونڈ ٹیبل کا انعقاد ہوا ۔ جس میں فیلڈ اپریشن منیجر ڈی ٹی سی ای روح اللہ ، صدر ڈسٹرکٹ بار عا لم زیب ایڈوکیٹ ، کوآرڈنیٹر سیپ محمد اسماعیل ،صدر پریس کلب چترال محکم الدین کے علاوہ بڑی تعداد میں مختلف یو سیز سے تعلق رکھنے والے سول سو سائٹی تنظیمات کے نمایندوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء نے اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ منشیات کے ساتھ ساتھ بازار میں نشہ آور ادویات کھلے عام فروخت ہورہے ہیں ۔ جن کا کوئی پُر سا ن حا ل نہیں ۔انہوں نے چوری کی وارداتوں میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔ چترال بازار کے اندر کُتوں کی بھر مار کی وجہ سے لوگوں کو دن اور رات کے اوقات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کسی بھی وقت اُن کے کاٹنے کا خطرہ رہتا ہے ۔ اس لئے لوگوں کی جانی تحفظ کے پیش نظر ان کُتوں کو ہلاک کیا جائے ۔ حاضرین نے کہا ۔ کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ضلع کااہم ہسپتال ہے ۔ جس میں دن رات مریضوں کی آمد کا سلسلہ رہتا ہے ۔ لیکن یہ بات قابل افسوس ہے ۔ کہ اس ہسپتال تک پہنچنے کیلئے جو واحد گیٹ ہے ۔ اُس کے سامنے کاروباری افراد ، ٹھیکہ داروں اور دفاتر کی گاڑیاں بلاضرورت کھڑی رہتی ہیں ۔ جس کی وجہ سے ایمر جنسی مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں انتہائی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اور کئی مریض دن کے وقت اس روڈ کی بندش کی وجہ سے بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کے سبب راستے میں ہی دم توڑ چکے ہیں ۔ راونڈ ٹیبل میں کہاگیا ۔ کہ چترال پولیس ایک ذمہ دار اور شائستہ پولیس کے نام سے مشہور ہے ۔ اور یہ فورس لوگوں کے ساتھ مثبت رویے اپنانے کی ہمیشہ کوشش کرتا رہا ہے ۔اور عوام اس میں مزید بہتری لانے کی توقع رکھتا ہے ۔ تاہم جرائم پیشہ افراد کے خلاف اقدامات میں اور بھی تیزی لانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ راونڈ ٹیبل میں نئے ڈی پی او کی چترال آمد کا خیر مقدم کیا گیا ۔ اور اُن سے متذکرہ مسائل کے حل کے سلسلے میں بھر پور کردار ادا کرنے کے توقع کا اظہار کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button