گلگت بلتستان

ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں، سیاحوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے، آئی جی ظفر اقبال کی ہدایت

Untitled-2
گلگت (پ ر) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے وردی پہننے کے بعد کوئی تفریق نہیں ہونی چاہئے عدل و انصاف اور میرٹ کی بالادستی قائم ہو تو مسائل خودبخود ختم ہوجاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن (ر) ظفر اقبال ایوان نے سی پی ا و میں پولیس آفیسران کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹ پر چیک پوسٹیں قائم کئے جائیں جہاں چیکنگ و سیکورٹی کا ایک مربوط سسٹم متعارف کرایا جائے تمام اضلاع کے ایس پیز پیٹرولنگ کے نظام میں مزید بہتری لائیں خطے میں کرائم کنٹرول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائے آئی جی پی نے کہا کہ چوری کی گاڑیوں و کالے شیشے اور نیلی بتیوں وغیرہ کیخلاف ایکشن تیز کیا جائے نیز غیرقانونی اسلحہ اور منشیات کیخلاف بھی مہم شروع کی جائے ہفتہ وار پریڈ کا اہتمام کیا جائے اور ضلع کا ایس پی خود اس موقع پر انسپکشن کرے کیپٹن (ر) ظفر اقبال ایوان نے کہا کہ خطے میں مختلف پروجیکٹس پرکام کرنے والے غیرملکی انجینئرز و ورکرز اور سیاحوں کی حفاظت پرخصوصی توجہ دی جائے انہوں نے کہا کہ غیرمعمولی کارکردگی کے مظاہرے پر جوانوں اور آفیسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب اہلکار سزاء سے نہیں بچ پائیں گے فورس کی ڈسپلن پر خصوصی توجہ دی جائے اس پر میں کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا انہوں نے آخر میں کہا کہ فورس کے اندر صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سپورٹس کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر انعام الرحمن ملک، ڈی آئی جی بلتستان ریجن عنایت اللہ فاروقی، ڈی آئی جی وصل خان، اے آئی جی آپریشنز وقار شعیب، اے آئی جی کرائمز محمد جمیل، اے آئی جی سپیشل برانچ مرزا حسن، اے آئی جی لاجسٹک محمد عباس، آئی جی پی کے پرنسپل سٹاف آفیسر ، ایس پی عبدالرحیم، کمانڈنٹ پی ٹی سی ضیاء اللہ، ایس پی گلگت محمد اسحاق، ایس پی غذر، فرمان علی، ایس پی ہنزہ نگر تنویر الحسن، ایس پی دیامر، ایس پی استور، ایس پی سکردو ، ایس پی گانچھے طفیل میر، انچارج سی آئی ڈی شیرخان، ڈی ایس پی لیگل عبداللہ خان، اے ایس پی اجمل رائے ، ایس پی ٹریفک ، سپورٹس آفیسر اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button