گلگت بلتستان

جوتل, حسنین آباد کے مکینوں کا شاہراہ قراقرم پر محکمہ برقیات کے خلاف احتجاج

1 (1)گلگت( فرمان کریم) جوتل حسنین آباد کے مکینوں نے شاہراہ قراقرم پر محکمہ برقیات کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پتھر ڈال کر شاہراہ قراقرم کو 4 گھنٹے کے لئے بند کیا جس کے باعث ہنزہ گلگت سکشن ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کیا۔اس موقع پر صدر مدگارتنظیم مہدی آبادعباس علی نے بادشمال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ برقیات کی ناہلی کے باعث محلہ مہدی آباد، حسنین آباد اور گرشتہ دو ہفتوں سے اندھیرے میں ہیں۔ محکمہ برقیات بوسیدہ ٹرانسفامر لا کر نصب کرتا ہے جو ہر ماہ خراب ہوجاتا ہے۔ محلہ کی آباد 300 سے زاہد گھرانوں پر مشتمل ہے لیکن محکمہ برقیات مکینوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہا ہے۔ کئی دفعہ محکمہ برقیات کو اس مسائل کے بارے میں آگاہ دینے کے باوجود محکمہ نے ٹرانسفامر نصب نہیں کیا ہے۔اور مختلف بہانے سے ہمیں ٹرخا رہے ہیں۔ دوسال سے نصب ٹرانسفامر محلے کی آبادی کی تناسب سے کمہے لہذا آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرانسفامر نصب کیا جائے ۔ دوران احتجاج مظاہر ین پولیس روئے کے خلاف بھی احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم پرامن احتجاج کر رہے تھے کہ دینور پولیس چوکی کے انچارج اور عملے نے مظاہرین کو ڈرایا دھمکایا اور گرفتار کرنے کی دھمکی دی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ دینور پولیس چوکی کے ا نچارج کو تبالہ کیا جائے اس موقع پر کپیٹن شفیح اور تحصیلدار دینور نے مشتعل مظاہرین کو مسائل حل کرنے کی اور ٹرانسفامر نصب یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا مظاہرین نے محکمہ برقیات کو 18 گھنٹے کا ٹائم دیا کہ ٹرانسفامر نصب کیا جائے بصوعت دیگر اپنے بچوں سمت شاہراہ قراقرم پر نکل کر احتجاج کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button