گوجال کے علاوہ سب ڈویژن ہنزہ کے تمام علاقوں کو مارچ سےپہلے زمینوں کے معاوضے دیے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر
ہنزہ نگر ( اجلال حسین) ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان نے ہنزہ میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں سیکیل 5سے 9تک کے تقریباً 20سے زائد مختلف کے پوسٹوں جن میں سول ڈیفنس انسٹیکٹر، پٹواری، فائیر مین اورایل ڈی سی تھے ان پوسٹوں پر بھرتیاں خدا کے شکرسے مکمل میرٹ پر ہوئی ہیں اور سول ڈیفنس کے ملازمین جو بھرتی ہو چکے انہیں ریسکیو 1122اور فوکس کے تعاون سے تر بیتی کورس دیا جائیگا اور آئندہ ان اداروں کے ساتھ مل کر عوام کو سہولت فراہم کرئیگی۔
ڈی سی ہنزہ نگر نے مزید بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر ، اسسٹنٹ کمشنرز سب دویثرن ہنزہ اور نگر کے دفاتر کے لئے 2013میں مشتہر ہو گئے تھے اور اگست میں ان امیداروں سے ٹیسٹ لیا گیا تھا جس میں 500سے زائد امیدواروں نے حصہ لیاتھا۔ ہمیں خوشی ہے کہ تقریباً امیدوار ماسٹرز اور گریجویشن سطح کے تھے،ان میں سے درجنوں میں شاٹ لسٹ ہو گئے اور 28جنوری کو ان سے ا میدواروں سے انٹریولیااور انشااللہ ایک دو روز کے اندر کامیاب امیدواروں کو اطلاع دی جائیگی۔
ڈی سی ہنزہ نگر نے کہا کہ پٹواری کے لئے تقریباً11امیدوار شارٹ لسٹ ہوئے تھے انٹریو میں 6امیدوار پاس ہوئے تاہم ان چھ امیدواروں میں سے 2امیدواروں کے پاس پٹوار سرٹیفیکٹ جالی ہونے کی وجہ سے مسترد ہوئے جن کو اس وجہ سے ناکام قرار دئیے گئے۔جو کامیاب امیدوار ہے ڈسٹرکٹ انتظامیہ جہاں مناسب سمجھ لے ڈسٹرکٹ ہنزہ نگر کے کسی بھی علاقے میں ڈیوٹی دینے کا پابند ہے۔جبکہ گریڈ ون سے پانچ تک کے خالی اسامیوں پر بھی ٹیسٹ لیا گیا تھا انشااللہ فروری کے اخر تک ان اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیگی۔
ڈی سی سی ہنزہ نگر نے میڈیا بریفنگ میں مزید کہا کہ متاثرین شاہراہ قراقرم کے متاثرین جن کی زمینیں KKHکے زد میں آچکے تھے تقریباً 18موضع جات میں سے 9موضع جات کے سیکشن 9مکمل ہونے کے بعد ایوڈ پاس بھی کر لیا گیا ہے جبکہ باقی موضع جات جن میں سب ڈویثرن نگر کے اعتراضات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو 60فیصدر رقم تقسیم کرلیا گیا ہے اور انشااللہ فروری کے اخر تک سب ڈویثرن ہنزہ موضع جات کی ایوڈ پاس کیا جاے گا ۔انھوں نے مزید کہا کہ سب ڈویثرن ہنزہ میں عوامی اعتراضات زیادہ ہونے کی وجہ سے ایوڈ پاس کرنے میں مسائل پیش ہوئے اس لئے تاخیر ہوا تاہم ہنزہ کے علاقہ ناصر آباد کا ایوڈ پاس کر کے 3کروڑ 20لاکھ سے زائد کے رقم جکا چیک ناصر آباد کے نمائندہ ابراہیم کے حوالہ لر یا گیا۔اور ایسی طرح یکم مارچ سے پہلے بالائی ہنزہ کو چھوڑ کر باقی عوام کو KKHکا معاوضہ کی تقسیم مکمل کر لیا جائیگا۔ شاہراہ قرااقرم کے زمینوں کی ناپ تول میں سب ڈویثرن ہنزہ اور نگر کے ملازمین نے دن رات ایک کر کے کاغذات کو مکمل کر لیا گیا جو کہ قابل ستائش ہے۔
ڈی سی ہنزہ نگر نے میڈیا بریفنگ میں مزید کہا کہ پچھلے کئی سالوں میں ہنزہ نگر میں چلنے والے تھرمل جنریٹر کے ڈیزل میں انتہائی کرپشن ہوا تھا اور عوام کو جتنا بجلی فراہم کرنا تھا محکمہ برقیات ہنزہ نگر نہ کر سکے اور اس کرپشن کی تحقیات ضلعی انتظامیہ ہنزہ نگر کے افسران کے نگرانی کی گئی تھی جہاں پر لاکھوں روپے خطیر رقم کا خرد برد تھا تاہم اس کرپشن کو دیکھتے ہوئے اس سال تھرمل جنریٹر کی ڈیزل میں کرپشن کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی تین روکنی عوامی کمیٹی تشکیل دیا ہے جو روزانہ کے بنیاد پر تھرمل کو ڈیزل ایشو کر دیا جائے گا اور ان کا ریکارڑ تین روکنی کمیٹی کے علاوہ محکمہ برقیات کے حکام، ضلع انتظامیہ کے پاس موجود ہوگی اور ان کی پے منٹ میں عوامی کمیٹی کی رضامندی بھی شامل ہوگی۔