پاک فوج ملک میں جاری نسل کشی روکنے میں اپنا کردار ادا کرے، شکار پور سانحے کے خلاف شگرمیں احتجاجی ریلی دوران مقررین کا مطالبہ
شگر(عابد شگری) پاک فوج سربراہ راحیل شریف ملک میں جاری نسل کشی روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔دہشت گردی میں ملوث مدارس کیخلاف کاروائی کریں اور دہشت گردوں کو پھانسی دینے کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں۔ہمیں پاک فوج کے علاوہ کسی بھی ادارے پر کوئی اعتماد نہیں رہا۔30سالوں سے لاشیں اُٹھا اُٹھا کر ہم تھک چکے ہیں۔اگر ہم بھی میدان میں آئیں تو دشمنوں کا جینا حرام کردینگے
ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت المسلمین شگر کی جانب سے سانحہ شکار کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ شگر سید طہٰ موسوی ،ایم ڈبلیو ایم کے سیکریٹری سیاسیات شیخ زکاوت علی نصرالدین ،سید محسن الموسوی اور دیگر مقررین نے کیا۔
شکارپور میں مسجد و امام بارگاہ میں ہونے والے بم دھماکے اور درجنوں نمازیوں کی شہادت کیخلاف بعد نماز ظہرین خانقاہ معلی شگر سے احتجاجی ریلی گئی ۔جس میں شریک ہزاروں افراد دہشت گردوں اور تکفیری ٹولوں کیخلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے حسن شہید چوک تک آئے۔جہاں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا شکار پور واقعے نے ایک اور کربلاٗ کی یاد تازہ کردی۔ یزیدیوں نے ایک بار پھر حسینیوں کو نماز اور مسجد میں شہادت کا تحفہ دیاْْکوئٹہ سے لیکر پارہ چنار،سندہ ہو یا پنجاب یا گلگت بلتستان پاکستان کے تمام علاقے اور شہر شیعیاں حیدر کرار ؑ کا قتل گاہ بنا ہوا ہے۔ہمارے خون کی کوئی قیمت نہیں۔تیس سالوں سے پیاروں کی لاشیں اُٹھا اُٹھا کر ہم تھک چکے ہیں۔اب مزید لاشیں اُٹھانے کی سکت نہیں۔ان دہشت گردی کے پیچھے وطن دشمن کچھ مدارس اور پنجاب حکومت ملوث ہیں۔ جو دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔ رانا ثناء اللہ دہشت گردوں کی سرغنہ ہیں۔حکومت کو تمام مدارس کی چھان بین کرتے ہوئے دہشت گردی میں ملوث مدارس کیخلاف کاروائی کرنی چاہئے۔مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے علاوہ ہمیں کسی اور ادارے پر اعتماد نہیں۔ پاک فوج کو شیعہ نسل کشی کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔جب دہشت گردوں کو پھانسی دینے کا عمل جاری تھا ملک سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی تھی لیکن جب سے حکومت نے پھانسیوں کی عمل کو روک دیا تو شکار پور کا واقع پیش آیا ۔لہذا پھانسی دینے کا عمل دوبارہ جاری کرنے کی ضرورت ہیں۔