چترال

میونسپل ایریا چترال کے مختلف دیہات میں مختلف شعبوں میں منصوبوں کے لئے فنڈز فراہمی پر سلیم خان کا شکریہ۔ورکرز پیپلز پارٹی چترال

salim khanچترال(بشیر حسین آزاد) ورکرز پیپلز پارٹی ٹاون ضلع چترال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ غریب عوام چترال باالعموم اور جیالے ورکرز پی پی پی میونسپل ایریا چترال باالخصوص سابق صوبائی وزیر اور موجودہ MPAچترال ،صدر پاکستان پیلزپارٹی چترال سلیم خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔کہ انہوں نے انتہائی محنت اور تگ ودو کرکے میونسپل ایریا چترال کے مختلف دیہات میں سڑکوں کو پکا کرنے ،واٹر سکیم،صحت اور تعلیم کے شعبے میں مختلف منصوبوں کے لئے فنڈ فراہم کرایا۔جن کی فہرست حسب ذیل ہے۔1۔بلیک ٹاپنگ کورو روڈ جغورایک کروڑ بیس لاکھ روپے،2۔بلیک ٹاپنگ دواشش روڈ جغور ایک کروڑ روپے۔3۔بلیک ٹاپنگ روڈ سبزی منڈی تا شیاقوٹیک 80لاکھ روپے۔4۔بلیک ٹاپنگ زرگراندہ روڈ ایک کروڑ روپے۔5۔گاؤں جغور،دنین ،ہون،فیض آباد،شیاقوٹیک،بلچ،سنگور،مستجاپندہ،ڈنگراندہ،سین لشٹ،زرگراندہ،مغلاندہ،مورڈہ جنگ بازار،چیوڈوک،ریحانکوٹ اور شالیدین کے لئے پائپ لائنوں کے لئے ایک کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول جغور کو ہائی کا درجہ دینا،گورنمنٹ مڈل سکول پرسان کو ہائی کا درجہ دینا، گورنمنٹ پرائمری سکول مومی کو مڈل کا درجہ دینا،گورنمنٹ پرائمری سکول آٹانی آیون کومڈل کا درجہ دینا،گورنمنٹ پرائمری سکول دروش کو مڈل کا درجہ دینا،گورنمنٹ پرائمری سکول عشریت براڈم کی منظوری۔ اس کے علاوہ آٹانی ایون کے عوام کے لئے2کروڑ ساٹھ لاکھ روپے پینے کے صاف پانی کی منظوری کے علاوہ سال 2013میں سیلاب سے متاثرین اور سیلاب سے انفراسڑکچر کی بحالی کے لئے 33کروڑ روپے کی منظوری شامل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان پیپلز پارٹی اوراس کے نمائندوں ،ورکروں پر فخر ہے جوکہ اپنے شہید قائدین محترم ذولفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقائیت ،فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر غریب عوام کی خدمت کرتے ہیں۔دوسرے لوگوں کی طرح صرف نعرے نہیں لگاتے۔بلکہ عملی کام کرتے ہیں۔ہم ایک دفعہ پھر سلیم خان کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ پارٹی کے مرکزی ،صوبائی اور ضلعی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button