سیاست
حلقے میں انجیئنر اسماعیل کے پائے کا کوئی لیڈر موجود نہیں ہے، عمائدین سلترو
مشہ بروم(نمائندہ خصوصی ) سلترو کے عمائدین نے کہا ہے کہ انجینئر اسماعیل نے علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں ،آئندہ انتخابات میں انہیں ایک بار پھر کامیابی سے ہمکنار کرینگے،ایک مشترکہ بیان میں مشہ بروم اور سلتروکے عمائدین نے اس بات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا کہ بعض سازشی عناصر اخباروں میں بے بنیاد بیانات کے زریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ عوام انجینئر اسماعیل کے ساتھ نہیں ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ حلقے میں انجینئر اسماعیل کے ہم پلہ کو ئی دوسرا لیڈر موجود نہیں ہے،جو عوام کے مسائل کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچا کر حل کرسکتا ہو۔انہوں نے کہا کہ انجینئر اسماعیل گزشتہ بیس سالوں سے منتخب ہوتے چلے آرہے ہیں جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام انہیں چاہتے ہیں اور انہیں اپنا حقیقی نمائندہ سمجھتے ہیں،انہوں نے مشہ بروم میں کالج ،ہسپتال اور بجلی گھر قائم کیے اور عوام کو اپنے گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کیں ،اور کئی ایسے منصوبے زیر تکمیل ہیں جوکہ انجینئر اسماعیل نے شروع کیے جس میں د م سم بجلی گھر،کندوس بجلی گھر،بلے گوند بجلی گھر ،سلتروبجلی اور کئی حفاظتی بند قابل ذکر ہیں۔مواصلا ت کے شعبے میں بھی انہوں نے قابل زکر کام کیے ،عمائدین نے کہا ہے تھگس انٹرکالج،دم سم ہائی سکول،سلترو ہائی سکول،خپلو سے سلترو سیاچن تک میٹل روڈ کی تعمیر اور جیپ ایبل پل،گونگما تیس بیڈ کا ہسپتال،سیت دس بیٹ کا ہسپتال،تھگس ہسپتال کا قیام انجینئر اسماعیل کی عوام دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ انجینئر اسماعیل کے مدمقابل نمائندوں نے علاقے کا دورہ تک نہیں کیاانہوں نے کبھی عوام کی خبر بھی نہیں لی اس لیے عوام ان سے کوئی توقعات نہیں رکھتے۔عمائدین نے کہا انجینئر اسماعیل نے سینکڑوں لوگوں کو ملازمتیں بھی فراہم کی ہیں اس سے پہلے پندرہ سال تک عوام ان تمام سہولیات سے محروم تھے،انہوں نے کہا ہے عوام کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ آئندہ انتخابات میں ایک بار پھر انجینئر اسماعیل کو کامیاب بنائیں گے اور ان کو اپنا نمائندہ منتخب کرینگے۔