گلگت بلتستان

نگران کابینہ میں ہنزہ کو نظر انداز کرنا عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے ,عرفان کریم

ghazanfar

ہنزہ نگر(بیورورپورٹ) عرفان کریم صدر پی ایم ایل این یوتھ ہنزہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نگران کابینہ میں ہنزہ کو نظر انداز کرنا عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے. گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ہنزہ میں این اے کی اضافی نشت سے پی پی دور میں وعدے کے باوجود محروم رکھا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت ہماری احساس محرومی کا نوٹس لیں اور فی الفور اس کا ازالہ کرکے ہمیں نہ صرف این اے کی بلکہ ضلعی اور یونین سطح پر بھی آبادی کی تناسب سے نشتیں دے دی جائے گلگت بلتستان میں گورنر شپ کے عہدے کیلئے سابق چیف ایگزیکٹیوں میر غضنفر علی خان کو گورنرمنتخب کر کے علاقے کی بہترین خدمت کا موقع دیا جائے یہی شخصیت تمام مکاتب فکر اور سیاسی جماعتوں کیلئے یکسان مقبولیت رکھتے ہیں اور علاقے میں امن امان کیلئے بھی گزشتہ اداور میں انکی خدمات ناقابل فراموش رہے ہیں ۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button