سیاست

نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوگا، گلگت بلتستان میں فوجی عدالتیں قائم ہونگی: آئی جی پولیس، ظفر اقبال

گانچھے (ذوہیر اسدی +محمد علی عالم) انسپکٹر جنر ل آف پولیس گلگت بلتستان کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ہر صورت عمل درآمد ہو یقینی بنا یا جائے گا۔گلگت بلتستان میں فوجی عدالتیں قائم ہو نگی اور آرمی ایکٹ نافذ ہو گا۔ دہشت گردی کے کیس کو فوجی عدالت میں منتقل کر دیا جائے گا۔ ملک دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ دورہ گانچھے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پی گلگت بلتستان نے کہا کہ بلتستان میں دہشت گردوں کے حق میں وال چاکنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ان سے اہم انکشافات ہو رہے ہیں ۔ ایسے واقعات کے بعد ہمیں مزید احتیاط کرنے کی ٖضرورت ہے اس کے علاوہ سکردو میں لاپتہ افراد کی تلاش کرنے کے لئے ڈی آئی جی بلتستان ریجن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم بنائی ہے چند روز میں پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں آرمی پبلک سکول واقع کے بعد گلگت بلتستان میں بھی آرمی کے زیر نگرانی چلنے والے سکولوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کر دی جائے گی اس کے علاوہ پرائیوٹ سکولوں کو بھی ضرورت کے مطابق سکیورٹی فراہم کریں گے۔دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے سکیورٹی فورس کے ساتھ معاشرے کے ہر افراد کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے گلگت بلتستان کے فورس کو مزید مضبوط کر رہے ہیں تاکہ ان کی کارکردگی میں مزید بہتر ی آئے۔انہوں نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں گلگت بلتستان کے پولیس فورس ملک کے دیگر شہروں کے پولیس فورس کی طرح دہشت گردوں کے مقابلہ کرنے کے لئے شانابشانہ چلیں گے ۔ کسی بھی مجرم کو برادری ،علاقہ اور مسلک کی بنیاد پر نہیں مجرم کو صرف مجرم کی نظر سے دیکھا جائے گا۔ایلیٹ فورس کی تنخواہوں میں مزید اضافہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گانچھے میں گاڑیوں کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ اور ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دے گے تاکہ شہر میں مشکوک اور مطلوب افراد داخل نہ ہوسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button