سیاست

عوام گلگت بلتستان ١٤ فروری کو یوم سیاہ کے طور پر یاد کریں گے، شبانہ برکت اور سائرہ علی کا مشترکہ بیان

گلگت(پ۔ر) با لا ورستا ن نیشنل سٹوڈنٹ فیڈریشن خوا تین ونگ کے مر کزی صدر شبا نہ بر کت ، پنڈی اسلام آباد کی صدر سائرہ علی اکبر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 14تا ریخ گلگت بلتستا ن کے عوام سیا ہ دن کے منا سبت سے یاد کر ینگے۔برجیس طاہر کو گورنر بناکر گھنسارا سنگھ کے دور کی یاد دلائی گئی ہے۔ عوام کو حقوق کے لیے آج صرف ڈرامے رچائے گئے ہیں۔ اور عوام کو جو بھی وفاق کی طرف سے دیا گیا ہے اس کے پیچھے ایک بہت بڑا امنصوبہ بھی ہوتا ہے کہ ایک روپیہ دیکر دس روپیہ واپس لو۔ پہلے سے عوام کا خون چوسا جارہا ہے اب ایک وائے سرائے کو دوبارہ مسلط کرنا وفاقی حکومت اور PMLN کے رہنماؤں کی اپنی ہی غلط پالیسی ہے انہوں نے اپنی مفاد کی خاطر عوام کے مفاد کو بیچ ڈالا ہے۔ اور آئندہ کے لیے انہوں نے اپنے راستے میں خود رکا وٹ ڈال دی ہے ۔ BNSOکی جانب سے ہر ظالم اقدام کی بھر پور مزمت کی جا ئی گی۔عوام اپنے حقوق کا خود تعین کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button