پی آئی اے سکردو بکنگ آفس میں ایک کروڑ روپے غبن کا انکشاف، اکاونٹس آفیسر گرفتار
گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) پاکستان انٹرنیشنل ایر لائنز(PIA) کا اکاونٹس افیسر ایک کروڑ روپے کریپشن کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ھے ایف آئی اے گلگت بلتستان کی ٹیم نے پی آئی اے سکردوبکنگ آفس میں تعینات اسٹنٹ اکاونٹس افیسر محمد عقیل ولد محمد الیاس کو 93 لاکھ روپے سے زائد رقم خرد برد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا اور عدالت سے 28 فروری تک جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ھے ذرائع کے مطابق ملزم نے گزشتہ سال فروری سے ستمبر تک مذکورہ رقم جعل سازی سے خرد برد کیے ہیں قومی ائیر لائن کے حکام کی درخواست پر ایف آئی اے نے ابتدائی تحقیقات میں کریپشن ثابت ھونے پر ملزم کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کیا ایف آئی اے گلگت بلتستان کے اسٹنٹ ڈاریکٹر سید دلدار حسین شاہ ،سب انسپکٹر غلام عباس اور سب انسپکٹر راجہ تاج الدین نے پر مشتمل ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا ملزم سے مزید چھان بین کی جا رہی ھے