چترال

کڑوپ رشت چترال بازارمیں اتحاد ٹراسپورٹ سروس آڈہ کا قیام

چترال(بشیر حسین آزاد) چترال میں نیاآڈہ قائم کرنے کا مقصد عوام کی بہترین خدمت ہونا چاہیئے۔یہ بات صدر تجار یونین چترال حبیب حسین مغل نے اتحاد ٹرانسپورٹ سروس آڈہ کڑوپ رشت بازارکے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جسمیں حبیب حسین مغل تقریب میں مہمان خصوصی ؂ اور تقریب کی صدارت سابق کونسلر فدا کررہے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ آڈہ مالکان ڈرائیوروں کو مسافروں کے ساتھ اچھی برتاؤ کا پابند بنائے۔ حکومت کی طرف سے مقررہ کردہ نرخ نامے پر بھی عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔تقریب میں ڈرائیور ،معزز شہری ،سماجی کارکن ،ڈرائیور یونین کے عہدہ داروں نے شرکت کی۔نور احمد چارویلو نے اس نئے اڈہ کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ آڈہ قائم کرنے کا مقصد لوگوں کو بہترین ٹرانسپورٹ کی سہولت دینا ہے۔اس اڈے سے مسافروں کو آمدورفت میں سہولت ان کے سامان کی حفاظت ،ان کو وقت پر ٹکٹ اور گاڑی فراہم کی جائی گی۔مقررین نے آڈہ مالکان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی قائم شدہ ریٹ کے مطابق کرایہ لیا جائے۔معذروں،خواتین کا خاص خیال رکھا جائے اور کرایے میں ان کے ساتھ رعایت کی جائے۔اُنہوں نے کہا کہ بہترین اور تسلی بخش حالت کی گاڑیاں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈرائیور حضرات مسافروں کا خاص خیال رکھیں۔کسی شکایت کی صورت میں مذکورہ ڈارئیور سے آڈے کے قواعد ضوابط کے مطابق کاروائی کی جائے۔منتظمین اڈے کے مطابق اس اڈے سے چترال تا دیر،تیمرگرہ،پشاور سوات،گرم چشمہ لاسپور،غذر بونی کے لئے فلائنگ کوچ، کوسٹر اور لینڈکروزر وغیرہ اور اس کے علاوہ ملک کے دوسرے حصوں کے لئے ٹوڈی سروس بھی مہیا کی جائے گی۔تقریب سے فخرالدین چیئرمین ٹرانسپورٹر یونین،محمد یوسف سابق ڈرائیور یونین،منیر احمد چارویلواور نائب تحصیلدار گل فراز بیگ نے بھی خطاب کیا ۔اُنہوں نے آڈہ کے قیام کو سراہا اور ان کو عملی طورپر پیش کرنے پر زور دیا۔نظامت کے فرائض نوراحمد چارویلو انجام دے رہے تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button