گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کی طرف سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے خصوصی ویڈیو جاری کر دی گئی

unnamed

گلگت(فرمان کریم) چیف سکرٹیری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں سرکاری ملازمت کرنے کے علاوہ نوجوانوں کے لئے ملازمت کے دوسرے مواقع مو جود نہیں ہے۔ سیاحت کو فروغ دے کر گلگت بلتستان میں ملازمت کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے محکمہ سیاحت اور آغا خان رول سپورٹ پروگرام کے مشتر کہ تعاون سے سیاحت کے حوالے سے ویڈیو لانچنگ کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ اُنہوں نے کہا کہ اللہ اتعالیٰ نے گلگت بلتستان کو بے پناہ قدرتی وسائل سے نواز ہ ہے یہاں کے قدرتی حسن ،پہاڑ،جھیلیں اور میدان دنیا میں کہیں نہیں ہے۔ مگر اس خطے کی تشہر نہ ہونے سے ملک اندر اور بیروں ملکوں میں گلگت بلتستان سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترویج اور فراغ کے لئے ضروری ہے کہ گلگت بلتستان حکومت انفارمشن سنٹرز قائم کیا جائے۔ سیاحوں کے لئے گلگت بلتستان کے انٹری پوائنٹس پر ہر سہولیت فراہم کرنیگے۔ مواصلات کا نظام بہتر بنائیں جائیں گے۔ گلگت بلتستان میں پی آئی اے کی فلایئٹس میں اضافہ اور پرائیویٹ فلایئٹس سروس کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اُٹھائیں جاینگے۔

IMG_0471

اُنہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترویج کے لئے جی بی حکومت بجٹ فراہم کریگی۔ اے کے آر ایس پی، پرائیویٹ سیکٹر اور محکمہ سیاحت ٹیم ورک کے تحت اس شعبے کی فراغ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ گلگت بلتستان کونسل نے سیاحت کے فروغ کے لئے ایک پالیسی بھی بنائی ہے۔ اُنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذید کہا کہ گلگت بلتستان کا مستقبل سیاحت میں ہے۔ اللہ تعالی نے بے شمار قدرتی وسائل سے نواز ہے۔ یہ وسائل یہ طرف اور گلگت بلتستان میں سیاحت ایک طرف رکھ کر گلگت بلتستان سے بے روزگاری کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ ڈرائی فروٹس اور فریش فروٹس کو بین الاقوامی منڈی میں سپلائی کرنے زر مبادلہ کماسکتے ہیں۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی میں آغاخان رول سپورٹ پروگرام کا اہم کردار رہا ہے۔ مشیعت کے میدان ہو یا تعلیم کا میدان اے کے آر ایس پی اور اس کے متعلقہ اداروں نے ہمیشہ اچھے کام کیا ہے۔ گلگت بلتستان حکومت سیاحت کے شعبے میں بہت جدوجہد کررہا ہے اور پائپ لائن میں جو کچھ کرنا ہو اُس کے لئے بھی کو شش کرینگے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پروگرام مینجر آغا خان رول سپورٹ پروگرام جمیل الدین نے کہا کہ اے کے آر ایس پی گلگت بلتستان میں یوتھ کو مختلف شعبے میں تربیت دینے کے لئے کوشاں ہے۔ سیاحت، تجارت، زراعت ، جمیز سٹون اور دیگر شعبوں میں یوتھ کو تریبت دی گئی ہے اور آیندہ بھی یوتھ کو مختلف شعبوں میں ٹریننگ دے کے کر گلگت بلتستان سے بے روزگاری کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button