گلگت بلتستان
نااہل اور غافل اہلکاروں کا پولیس فورس میں کوئی کام نہیں ہے، آئی جی پی نے گلگت ایئر پورٹ تھانہ کے ایس ایچ او اور محرر کو معطل کر دیا
گلگت(پ ر)انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے ائیر پورٹ تھانہ کے انسپکشن کے دوران ایس ایچ او فردوس اور محرر ملک شاہ کو معطل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق جی بی پولیس کے سربراہ نے آج ائیر پورٹ تھانے کی انسپکشن کے دوران کاہلی اور لاپرواہی برتنے پر ایس ایچ او ائیر پورٹ تھانہ فردوس اور محرر ملک شاہ کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔آئی جی پی کے انسپکشن کے دوران ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز انعام الرحمن ملک ،اے آئی جی آپریشنز وقار شعیب،ایس پی عبدالرحیم اور ضلع گلگت کے ایس پی محمدا سحاق بھی موجود تھے۔آئی جی پی نے اس موقع پر کہا کہ نااہل اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کا پولیس فورس میں کوئی کام نہیں وہ اپنے لئے کوئی اور جاب تلاش کریں۔