علی آباد ہنزہ میں بازار ایریا سے بہت جلد کچرہ اٹھانے کا کام پبلک پرائیویٹ اشتراک سے شروع کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ کے اجلاس میں فیصلہ
ہنزہ نگر (بیورو رپورٹ) ہنزہ نگر کے ضلعی افسران باقاعدگی سے دفتروں میں حاضری کو یقینی بنائے تاکہ دفتر میں آنے والے سائلان کو پریشانی کا سامنا نہ ہو کوئی بھی ضلعی سربراہ ضلع سے باہر یا کسی اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لئے جاتے ہیں تو ضلعی انتظامیہ کو اعتماد میں لیکر ضلع سے باہر چلے جائیں تاکہ کسی بھی وقت ضرورت آنے پر ضلعی انتظامیہ کے علم میں ہونا چاہیے اس پر ضلعی افسر اپنے انا کا مسلہ نہ بنائے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان کے زیر صدرات ڈسٹرکٹ کو ارڈینشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں کہا۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ہمارا اولین ترججی ہے ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں سے انے والے سائلوں کی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کرے تاکہ حکومت کے اداروں پر عوام کاا عتمادمظبوط ہو سکے۔
ڈی سی ہنزہ نگر نے اجلا س میں مزید کہا کہ بہت جلد پبلک پرائیویٹ پارٹنرشب (PPP)کے تحت ہنزہ نگر کے مصروف ترین بازار علی آباد اور سرکاری و غیر سرکاری دفاتر سے کچرا اٹھانے کاکام شروع کر دیا جائے گا جس کے لئے علاقے کے مکینوں اور بازار ایسوسی اشن کے نمائندے پچھلے کئی سالوں سے مطالبہ کر رہے تھے اس کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کچرا ڈھیر کرنے کیلئے جگے کا بندوبست کر لیا ہے اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نگر نے ضلعی افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کچرا اٹھانے کے لئے جو بھی فیس لاگوں کیا جائے سرکاری دفاتر کے عملہ ان کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے فیس کی بھر وقت ادائیگی کرکے اس سسٹم کو مظبوط اور کامیاب بنائے۔ یاجلاس میں دی سی ہنزہ نگر نے محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ نگر اور ایل جی ینڈ آر دی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو حکم دیا کہ ان کے زیر نگرانی واٹرفلٹریشن پلانٹ جو کہ ہنزہ نگر کے کئی علاقوں میں بند پڑے ہے ان کو بحال کرکے عوام کو صاف پانی پینے فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے اگر اس کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے جو بھی مدد درکار ہو ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ اس موقع پر ضلعی افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے ڈی سی ہنزہ نگر کو بریفنگ دیتے ہوئے مختلف ہونے والے کاموں کے ساتھ زیر التواء کاموں سے بھی آگاہ کیا جس پر ڈی سی ہنزہ نگر نے متعلقہ محکموں کے علاوہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تک پہنچانے اور مسائل کی بروقت حل نکلانے کی یقین دہانی کرائی۔
اجلاس میں ڈی ڈی اور ڈپٹی ڈی دی ایجوکشن، ڈی ایچ او ، ڈائریکٹر ، زراعت، جنگلات، لائیوسٹاک، ایل جی اینڈ آر ڈی، قائم مقام ایس پی ہنزہ نگر، محکمہ تعمیرات عامہ ، برقیات کے نمائندے کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر ز سب ڈویثرن ہنز ہ اور نگر شریک ہو ئے۔