Uncategorized

کلیریکل سٹاف کی ترقیوں کا مسلہ فوری طور پر حل کیا جائے، نمائندوں کا چلاس میں پریس کانفرنس سے خطاب

PRESS CONFRN

چلاس(چیف رپورٹر) کلریکل ایسوسی ایشن گلگت بلتستان و ضلع دیامر کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کلریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کا مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو دفاتر کی تالہ بندی سمیت تمام سرکاری امور کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا ۔چلاس کے مقامی ہو ٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کلریکل ایسوسی ایشن کے رہنماؤں حضرت بلال ،اکبر حسین ،شاہ زرین ،حاجی ریاض الدین ،عمر دراز ،فیاض الدین و دیگر نے کہا کہ کلریکل سٹاف گزشتہ ایک عرصے سے اپنے جائز مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں لیکن بیوروکریسی میں موجود چند کا لی بھیڑیں مسائل کے حل میں رکاؤٹ ہیں ،کلریکل سٹاف کا ابھی تک سروس سٹریکچر نہ بننا قابل افسوس ہے ۔کلریکل سٹاف جس سکیل میں بھرتی ہو تے ہیں ملازمت پوری کرنے کے بعد اسی سکیل میں ریٹائر ہو جاتے ہیں پروموشن کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں ، جس کی وجہ سے کلریکل برادری میں احساس محرومی پایا جا تا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کلریکل سٹاف کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ان کے مسائل فوری حل کیئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ کلریکل ایسوسی ایشن کی صوبائی کابینہ کی جانب سے حکومت کو دی جانے والی ڈیڈ لائن کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور مسائل حل نہ ہو نے کی صورت میں اپنے جائز مسائل کے حق میں سرکاری امور کیعدم انجام دہی سمیت دفاتر کی تالہ بندی اور الیکشن ڈیوٹی کا بائیکاٹ کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف سیکریڑی کلریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کا مسئلہ فوری حل کریں تاکہ کلریکل برادری کی خدمات کا جائز صلہ مل سکے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button