گورنر برجیس طاہر کی آمد پر یوم سیاہ منانے کا اعلان
گلگت( فرمان کریم) پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے گلگت بلتستان کے موجودہ سیاسی حالات پر آل پارٹیز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف ، مجلس وحدت مسلمین، متحدہ قومی موومنٹ، قراقرم نیشنل موومنٹ، گلگت بلتستان متحدہ پارٹی۔جمیعت علماء اسلام اوردیگر پارٹیوں سمت وکلاء کی تنظمیوں نے شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر مستقبل میں گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتے ہیں گے میں بھی گلگت بلتستان کا فرزند ہوں38 سال سے ایک پارٹی کے لئے جدوجہد کر رہا ہوں گلگت بلتستان کو جو کچھ پیکج ملا ہے ہماترے دور حکومت میں ملا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں اختیارت صوبوں کو منتقل کئے گئے تھے اور ترمیم میں صرف تین نگران وزار ء کی تعنیاتی کا دستخط ہوا تھا مگر مسلم لیگ(ن) نے 18 ویں ترمیم کو نظر انداز کر کے اور نگران وزیر اعلیٰ کو اعتماد میں لے بغیر درجن وزراء تعینات کئے۔ مسلم لیگ (ن) نے غیر مقامی گورنر تعنیات کرکے گلگت بلتستان کے حقو ق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے پا س مقامی رہنماوں کی کمی تھی کہ غیر مقامی فرد کو گورنر تعنیات کرنا پڑا مسلم لیگ (ن) صرف اخبارات میں زندہ رکھتی ہے۔ گورنر کا مسلہ انتہا گمھبر نہیں ہے بلکہ ہمارے اختیارات کو وفاقی کے سپرد کیا گیا ہے جسکی مذمت کرتے ہیں اُنہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں تما م وفاق اور قوم پرست پارٹیوں کا ایک ہی منزل ہے لیکن منزل تک پہنچے کے لئے راستے الگ الگ ہیں۔ اور منزل تک پہنچے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب حید ر ایڈووکیٹ جنرل سکرٹیری پاکستان پیپلز پارٹی، میجر (ر) حسین شاہ چیئرمین گلگت بلتستان متحدہ پارٹی ، ہدایت علی رہنما یم کیو ایم، امجد حسین ایڈووکیٹ رہنما پی پی پی ،شجاعت علی رہنما گلگت بلتستان جہوری محاذ،رحمت خالق رہنما جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن گروپ ، وزیر محمد شفیح ایڈووکیٹ ، صفدر علی ، محمد جاوید چیئرمین کے این ایم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان کے 18 لاکھ عوام کے حقو ق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔ گلگت بلتستان اگر متنازعہ خط ہے تو غیر مقامی گورنر کیوں تعنیات کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان مسلہ کشمیر کا حصہ ہے جب تک کشمیر کا مسلہ حل نہیں ہوتا گلگت بلتستان آیئنی صوبہ نہیں بن سکتا ہے۔پاکستان گلگت بلتستان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ گلگت بلتستان کے وسائل پر یہاں کے عوام کا حق ہے ۔ آل پارٹیز کانفرنس میں یہ فصیلہ کیا گیا کہ کل بروز جمعہ گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر کے متوقع دورے کے موقع پر بھر پور احتجاج کیا جائے گا اور یوم سیاح کے طور پر منایا جائے گا، کانفرنس کے اختتامی پر متفقہ طور پر املامیہ جاری کردیا گیا.