گورنر برجیس طاہر کے خلاف استور میں بھی احتجاجی مظاہرہ
استور(ابرارحُسین/عبدالوہاب) گلگت بلتستان سمیت استور میں بھی پی پی پی کے زیر اہتما م غیر مقامی گورنر برجیس طاہر کی تقرری کے خلاف پریشان چوک میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا ۔ جلسے میں استور گوریکوٹ پریشنگ بونجی سے سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی احتجاجی جلسے میں لوگوں نے پلے کارڈ اور بینرز اُٹھائے ہوئے تھے جس میں غیر مقامی گورنر نا منظور کے نعرے درج تھے۔احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر پی پی پی و سابقہ وزیر نصیر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں غیر مقامی گورنر کسی صور ت قابل قبول نہیں ہم مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے مخالفت نہیں کر رہے ہیں بلکہ غیر مقامی گورنر کو گلگت بلتستان میں تقرری کرنا یہاں کی عوام کے حقوق میں ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ آج اگر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان سے کسی بھی شخص کو گورنر بناتی تو ہمیں قابل قبول تھا ۔مسلم لیگ ن نے غیر مقامی گورنر کی تعیناتی اس لئے کی کہ آنے والے انتخابات میں دھندلی سے انتخابات جتنے کی سازش تیار کی ہے ۔احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی وائی او کے صدر آفریدی نے کہا کہ غیر مقامی گورنر کی تعیناتی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گلگت بلتستان مسلم لیگ میں کوئی شخص گورنر بننے کا اہل نہیں ہے جبکہ ایسے ہزاروں مسلم لیگی موجود ہیں جو گورنر بننے کے اہل ہیں ان کو بھی نظر انداز کرنا مسلم لیگ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایف استور کے صدر عرفان علی نے کہا کہ متنازعہ غیر مقامی گورنر کو فلفور ہٹایا جائے اوقر کسی بھی مقامی شخص کو گورنر بنایا جائے چاہے مسلم لیگ ن کا ہی ہو انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آج تک گلگت بلتستان کو حقوق دئے اور مسلم لیگ ن نے چھیننے کی کوشش کی ہے جو کسی صور ت برداش نہیں کرینگے اگر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی خیر خواہ ہے تو گلگت بلتستان کو ائینی سیٹ اپ دے کر دکھائیں۔ جلسے میں مقررین نے قراداد بھی منظور کی اور کہا کہ قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے الیکشن کے ساتھ بلدیاتی الیکشن کا انعقاد صاف و شفاف اور بر وقت پاک فوج کے زیر نگراں کروئیں اور استور کے تمام جاری ترقیاتی پروجیکٹس کے فوری ٹینڈرز کروائے جائیں۔گلگت بلتستان کلرکل اسٹاف کی فوری اپ گریڈیشن کی جائے اور استور محکمہ ورکس کے ساتھ دیگر تمام محکموں کے ملازموں کو فوری طور پر ریگولر کیا جائے۔استور سے لیڈی وارڈنز کو گلگت لے جانے کی منصوبہ بنید کی جار ہی ہے اگر حکومت نے ایسا کیا تو حالات کی زمہ دار حکومت پر ہوگی۔ڈویثرنل ہییڈ کوارٹراستور میں فوری طور پر شفٹ کرکے کمشنر دیامر استور میں تعینات کیا جائے۔دیامر استور میں جتنی پوسٹیں ہیں وہ فوری طور پر استورمیں اس ٹیسٹ کا انٹریولیا جائے۔