سیاست

جمعیت علماء اسلام کا پیغام اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام ہے، مولانا سراجی

گلگت (پریس ریلیز) جمعیت علمائے اسلام اعلی و ارفاء نصب العین کی حامل جماعت ہے۔پاکستان کے اسلامی تشخص اور شعائر اسلام کے تحفظ کیلئے خدا کے فضل سے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہر فورم پر اپنا کردار احسن انداز میں ادا کیا۔آنے والا دور JUI کا ہے۔ جمعیت کی تمام مایوس اور غربت میں پسے ہوئے عوام ، مہنگائی،کرپشن اور اقربا پروری کے ڈسے ہوئے لاچار عوام کے امیدوں کا محور ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات جمعیت علمائے اسلام گلگت مولانا رحمت اللہ سراجی نے JUIکے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتیں لسانیت،علاقیت اور قومیت کا نعرہ لگاتی ہے لیکن JUI ان سے ہٹ کر ایک ہی کلمے کی دعوت اور JUI کا نعرہ اور جمعیت کا پیغام اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام ہے۔انہوں نے کہا کہ JUI اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے اپنی جدوجہد جمہوری انداز میں جاری رکھیں گی۔اور انشاء اللہ مقاصد کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھی گی۔دریں ا ثناء جمعیت علمائے اسلام گلگت کے ضلعی ترجمان مولانا رحمت اللہ سراجی کے ایک علامیے کے مطابق امیر JUI گلگت جناب منہاج الدین نے JUI ضلع گلگت کے مجلس عمومی کا ایک غیر معمولی اجلاس مورخہ8 مارچ بوقت صبح ساڑھے 10 بجے مرکزی دفتر JUI گلگت کشروٹ میں طلب کیا ہے جس میں جماعت کو مذید فعال بنانے اور آنے والے الیکشن کے بارے میں غور خوص ہوگا۔تمام اراکین مجلس عمومی پابندی وقت کے ساتھ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button