جیل سے فرار ہوںے والے ملزمان کی مدد کرنے کے شبے میں گرفتار ١٤ افراد مزید چاردنوں کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
گلگت (بیوروچیف ) ڈسٹرکٹ جیل گلگت سے سانحہ نگا پربت کے دو ملزمان کے فرار کے دوران مبینہ ملی بھگت اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے جیل عملہ اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت 14 ملزمان کو عدالت انسداد دہشت گردی میں پیش کر کے پولیس نے مزید چار دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا.
ہفتے کے روز ملزمان کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا اور تفتیشی افیسران نے عدالت سے استدعا کی کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی ضرورت ھے لہذا جسمانی ریمانڈ دیا جاے.
معزز عدالت نے چار دنوں کا مزید ریمانڈ دیتے ھوے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بے گناہ افراد کو فوری تحقیقات کرکے رہا کیا جاے اور اور ملزمان کے خلاف ثبوت پیش کرنے پر مزید جسمانی ریمانڈ دیا بھی جاسکتاہے.
گلگت کی ڈسٹرکٹ جیل سے دس روز قبل چار خطرناک قیدی فرار ہوگے تھے جن میں سے ایک پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا. جبکہ دو قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگے تھے جو تاحال دوبارہ گرفتار نہیں ہوسکے تاہم ان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے.