گلگت بلتستان

چلاس، محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازمین دفاتر سے غائب رہنے لگے، سائلین خوار

چلاس(چیف رپورٹر) محکمہ تعمیرات عامہ کے ایکسیئن سمیت تمام عملہ دفتر سے غائب ،سائلین خوار ہو نے لگے۔پی ڈبلیو ڈی کے سٹاف کی بڑی تعداد مختلف حیلے بہانوں سے غائب رہتے ہیں اور گلگت اور پنڈی میں وقت گزار رہے ہیں ،محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجینئر سمیت دیگر سٹاف کی عدم موجودگی سے دور دراز سے آئے ہو ئے سائلین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ترقیاتی کام متاثر ہو رہے ہیں ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ،فنڈز کو پسند اور ناپسند کی بنیاد پر تقسیم کیا جاتا ہے ،محکمے کے اہلکار اپنے کمیشن کیلئے ٹھیکداروں کو ادائیگیاں کرتے ہیں لیکن سائیڈ پر کام نہیں ہوتا ،محکمہ ٹھیکداروں سے کام لینے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ دیامر کے ذمہ داران کو لگام دی جائے اور فنڈز کی تقسیم منصفانہ بنیادوں پر کی جائے ۔کاغذوں پر ترقیاتی منصوبے مکمل کر نے اور حقیقی معنوں میں کام کرنے والے ٹھیکداروں میں فرق کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ چیف انجینئر کئی عرصے سے ضلع دیامر سے غیر حاضر ہے ،معمولی کاموں کیلئے عوام کو گلگت جانا پڑتا ہے ۔وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریڑی نوٹس لیں اور ملازمیں کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیں ۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button