ہنزہ نگر سول ڈیفنس محکمہ کے سات ملازمین کی دس روزہ تربیت مکمل ہو گئی
گلگت، ریسکیو 1122کے زیر اہتمام ضلع ہنزہ نگر سیول ڈیفنس کے نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کے لیے دس روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران ریسکیو 1122 نے سیول ڈیفنس کے اہلکاروں کو جدید آگ بجھانے کے طریقے، آگ سے بچاو کے احتیاطی تدابیر اور مختلف فائر گاڑیوں کے زریعے آگ بجھانے کے عملی مشقیں بھی کروائی ۔ اس کے علاوہ اہلکاروں کو کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے ابتدائی طبی امداد اور بنیادی ریسکیو کی ٹریننگ بھی دی گئی۔
دس روزہ ٹریننگ میں سیول ڈیفنس ہنزہ نگر کے سات اہلکاروں نے شرکت کی۔
پروگرام ڈائر یکٹر ریسکیو 1122گلگت بلتستان ڈاکٹر شیر عزیز نے ہنزہ نگر میں سیول ڈیفنس کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ سیول ڈیفنس کے اہلکار اس ابتدائی ٹریننگ کے بعد اس قابل ہوجائنگے کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی بلخصوص آگ لگنے کی ایمرجنسی سے نمٹ سکیں۔
انہوں نے سیول ڈیفنس کے نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی ابتدئی ٹریننگ کے لیے ریسکیو 1122 کے انتخاب پر ہنزہ نگرڈسٹرکٹ انتظامیہ کے فیصلے کو بھی سراہا ۔
ٹریننگ کے آخر میں سیول ڈیفنس اہلکاروں میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔