سیاست

سابق سینئیر وزیر محمد جعفر کے کہنے پر پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ نواز میں شامل ہو رہا ہوں، غلام حسین ایڈوکیٹ

گانچھے ( محمد علی عالم ) سابق ٹیکنو کریٹ غلام حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی گانچھے کے صدر ، سابق سینئر وزیر محمد جعفر کے کہنے پر ( ن ) لیگ میں شامل ہو رہا ہوں ۔سابق سینئر وزیر نے مہدی کو بدنام کرنے کے لئے مجھے پی پی پی چھوڑ کو مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کو کہا ۔میں محمد جعفر کی جانب سے مجھے پارٹی سے نکالنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔غلام حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں امان اللہ کے مقابلے میں میں جیت رہا تھا میری جیتی ہوئی سیٹ کو محمد جعفر ہرایا.

اس نے مجھے کہا تھا کہ امان اللہ کے حق میں بیٹھ جائیں میں نے وہ بات ماننے سے انکار کرنے پر سابق سینئر وزیر الیکشن کمیشن جا کر ووٹنگ ملتوی کر ا دی ۔ ضمنی الیکشن میں میری جیت یقینی تھی مگر محمد جعفر کی چار ہزار ووٹ کی وجہ سے میری جیت ہار میں تبدیل ہوئی ۔ سینئر وزیر کو حلقے میں اپنی پوزیشن کا علم نہیں ہے وہ اپنے حلقے میں اپنی پوزیشن کا خیال کریں تو زیادہ اچھا ہو گا۔ پانچ سال حلقے سے غائب رہنے والا شخص دوسرے حلقوں کے امیدوار کے بارے میں ذاتیات پے بات کرنے کی روایات اچھی نہیں ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button