ہنزہ نگر میں ایل جی اینڈ آر ڈی کے ملازمین گیارہ مہینوں سے تنخواہوں سے محروم!
ہنزہ نگر (اجلال حسین) ایل جی آینڈ ار ڈی ہنزہ نگر کے ملازمین پچھلے گیارہ ماہ سے تنخواہ سے محروم ،درجنوں مازمین کے گھروں میں فاقے کی نوبت آگئی۔ ایڈمنسٹریٹر ہنزہ نگر اور ڈائریکٹر ایل جی اینڈ آر ڈی ہنزہ نگر ملازمین کی مسائل سننے کے لئے تیار ہی نہیں۔LG&RDہنزہ نگر کے درجنوں ملازمین نے کہا کہ مسلسل کئی بار اپنے مسائل بیان کرنے کے لئے ڈائریکٹر اور ایڈمنسٹریٹر سے ملاقات کے لئے ٹائم لیتے ہے تو گوارہ نہیں سمجھتے ہے کہ ان کے ساتھ ملاقات کرے۔ملازمین نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں ایل جی اینڈ آر ڈی کے ملازمین کو سالانہ بجٹ میں تنخواہیں رکھی گئی مگر ضلع ہنزہ نگر کے ملازمین کو اس سے محروم رکھا گیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے ملازمین کو کہا گیا کہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں ملازمین کے لئے رکھی جانے والی سالانہ بجٹ کی کاپیاں منگوائیں گئے مگر اس پر بھی کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ ملازمین نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پچھلے گیارہ ماہ سے محروم ملازمین کی تنخواہوں کو بحال کیا جائے اور ساتھ ہی ساتھ آئندہ کے لئے دیگر اضلاع کی طرح ملازمین کو ہنزہ نگر جو کہ کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں ان کو مستقلی کے علاوہ اُن کی جائز حقوق دیا جائے تاکہ وہ اپنے بال بچوں کی تعلیم اور دیگر ضروریات کو جاری رکھ سکے۔