گلگت بلتستان

سکرو میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ انسداد دہشتگردی کے قانون کے تحت درج کیا گیا ہے، پولیس

گلگت (پ ر) مورخہ05-03-2015کو سکردو نزد چیف منسٹر ہاوس سدپارہ روڈ پر ہونے والی طالبہ کے ساتھ ہونے والے افسوسناک زنابالجبر کے واقعے پر بلتستان پولیس کی جانب سے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ویمن تھانہ سکردو میں مقدمہ علت نمبر2/15بجرائم 337A, 367A, 376, 392, 354A/34 PPC بشمول 6/7انسداد دہشتگردی ایکٹ میں قائم کیا گیا اور ضلع سکردو میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی و سرچ آپریشن کرتے ہوئے مسمیان شکیل احمد ولد عبداللہ ساکن چھوربٹ خپلو اور احمد حسین ولد غلام عباس ساکن سدپارہ سکردو کو بمعہ کار و بقیہ مطلوبہ شہادت کے گرفتاری عمل میں لائی دوران تفتیش ہر دو ملزمان نے جرم کا اعتراف کیا جن سے وقوعے میں استعمال ہونے والی کار نمبرGLT-01-0664اور مسماۃ (ح س) سے چھینی گئی موبائل فون کو برآمد کیا گیا ہر دو ملزمان زیر حراست پولیس ہیں مقدمہ چونکہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہونے کے باعث JITکی تشکیل کیلئے استدعا کی گئی ہے ملزمان کو بعداز ضروری قانونی کارروائی قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی جن پولیس اہلکاروں نے ملزمان کی گرفتاری میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button