گلگت بلتستان

دنیور، بجلی کے ستائے عوام سڑکوں پر نکل آئے، شاہراہ قراقرم اور رابطہ سڑکیں بند

گلگت( سٹاف رپورٹر) بجلی کے ستائے ہوئے دینور کے عوام سٹرکوں پر نکل آئے اور محکمہ برقیات کے خلاف احتجاج کیا۔ جمعرات کے روز دینور کے عوام نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا اور شاہراہ قراقرم سمت دیگر لنک روڈ بلاک اور شٹرڈاون کا اعلان کیا۔ مظاہر ین نے اوشکھندداس اور گلگت جانے والی راستوں پر پتھر اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کر کے راستوں کو بلاک کیا۔ جبکہ بعض جگہوں پر مظاہرین اور مسافروں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسین اکبر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں گلگت بلتستان کے عوام کو اُن کے حقو ق سے محروم رکھاجارہا ہے۔ عوام اپنے بنیادی حقو ق کے لئے ترس رہے ہیں۔ جبکہ حکمران اپنے مراعات کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جب سے وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی ہے ۔ گلگت بلتستان کو نظرانداز کیا ہوا ہے ۔ دینور اور حلقہ 3 کے عوام بجلی کے لئے ترس رہے ہیں۔ کئی دفعہ احتجاج کے باوجود بھی دینور کے عوام کو بجلی کی فراہمی میں غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے دینور اور حلقہ 3 گلگت کا سب سے بڑا حلقہ ہے۔ مگر حکمران یہاں کے عوام کو اُن کے بنیادی حقوق دلانے میں مخلص نہیں ہے۔ جبکہ دینور کے کاروباری طبقہ نے احتجاج اور شٹرڈاون کی کال کو مسترد کرتے ہوئے دکانیں کھلی رکھی۔ اور شٹرداون کو ناکام بنایا۔ جبکہ دینور میں سرکاری اور غیرسرکاری تعلیمی اداراے مکمل طور پر بند رہے۔ احتجاجی کے بعد پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ اور اعلان کیا کہ آج نماز جمعہ کے بعد دنیور چوک پر دوبار احتجاج کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button