گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ١٠٦ ترقیاتی منصوبے تاخیر کاشکار ہیں، گورنر

Governor GB6 Urdu

گلگت(ریاض علی ) گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کسی بھی صورت الیکشن کو تاخیرکرنے کی کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی ۔ گلگت بلتستان میں الیکشن ہر حال میں یکم جون سے پہلے ہونا چاہئیں۔ ہفتے میں 2دن گلگت میں 2 دن وزارت امور کشمیر جبکہ 2 دن اپنے حلقے میں گزار دوں گا۔ 2016تک گلگت سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ دریا ہنزہ نگر پر منی ڈیم بنانے کے لئے واپڈا کا سروے ٹیم بہت جلد علاقے کا دورہ کریں گے۔گلگت میں لودشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے تھر مل جرنیٹر چلایا جائے گا جس کے لئے 15 کروڈ روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ گورنر سکریڑیٹ گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ گلگت بلتستان نامکمل منسوبوں کا قبرستان بن گیا ہے 106عوامی فلاح کے بڑے منصوبے تاخیر کا شکار ہے جبکہ ان منصوبوں کی مد میں ٹھیکداروں کو ایڈوانس ادائیگی بھی ہوئی ہے۔چیف منسٹر انفیکشن ٹیم کو بتا یا گیا ہے کہ نامکمل اور ایڈوانس ادائیگی لے کر مکمل نہ کرنے والے منصوبوں کی چھان بین کی جائے۔ گلگت میں تین بڑے پل بھی کئی سالوں سے التواء کا شکار ہے متعلقہ سکریڑی کو بتایا ہے کہ 3ماہ کے اندر ان پلوں کو مکمل کیا جائے۔گلگت بلتستان کو آئینی سیٹ اپ کے حوالے سے کام جاری ہے ۔آئندہ الیکشن میں مساجد کو سیاست دور رکھا جائے گا اس حوالے سے مساجد بورڈ نے کام شروع کیا ہے ہر ہفتے مساجد بورڈ اجلاس کی صدارت کروں گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر سپریم اپیلٹ کورٹ کی چیف جج کے لئے میرے حلقے سے کسی وکیل کا نام سمری میں شامل ہونے کا ثبوت ملا تو میں استعفیٰ دیکر چلا جاوں گا۔سابق گورنر پیر کرم علی شاہ نے 4افراد کا سمری بھجوایا تھا اور اس میں واضح لکھا تھا کہ سید جعفر شاہ کو چیف جج بنایا جائے۔ جبکہ کسی بھی سمری میں ایسا نہیں ہوتا ہے کہ فلاں بندے کو بنایا جائے۔ سمری میں تو چار بندوں کا نام شامل کیا جاتا ہے باقی ان چار میں سے کس کو بنانا ہے وہ وزیر اعظم کے اختیار میں ہوتا ہے۔گلگت بلتستان میں نیب اور ایف آئی اے کی آفس کو اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ بدعنوانی اور کرپشن کو روکا جا سکے۔گلگت بلتستان منرلز رولز مرتب کیا گیا ہے وزیر اعظم بہت جلد اس کی منظوری دیں گے۔گلگت بلتستان میں سونا، چاندی، تانبا، یورنیم سمیت معدنیات کے بے شمار ذخیر موجود ہے اگر ان کو صحیح معنوں میں استعمال کیا جائے تو یہاں خوشحالی آئے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button