سیاست

قوم پرستوں کے خلاف قائم جھوٹے مقدمات ختم کر کے انتخابات میں حصہ لیںے کی اجازت دی جائے، جی بی یو ایم

گلگت( پریس ریلز) گلگت بلتستان یونائیٹڈ موؤمنٹ کا ایک اہم اجلاس سکردو زیر صدارت مرکزی چئیرمین منظور پروانہ گلگت میں منعقد ہوا جس میں گلگت بلتستان میں قوم پرست اور ترقی پسند سیاسی رہنماؤں پر بننے والے بے بنیاد مقدمات اور ان کی وجوہات پر بات چیت ہوئی ، شرکاء اجلاس نے قوم پرستوں اور حق پرستوں خلاف غداری کے مقدمات پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور سول انتظامیہ کی اس طرح کے اقدامات کو عوام دشمن پالیسی قرار دیا گیا۔

اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کیا گیا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان میں انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لئے قوم پرستوں پر قائم تمام جھوٹے مقدمات فوری واپس لے اور قوم پرستوں کو انتخابی سرگرمیوں کی اجازت دے تاکہ یہ لوگ بھی اپنا حق رائے دہی کا آزادانہ استعمال کر سکے۔ قوم پرست امید واروں کے ہم خیال اور ہمدرد لوگوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اگر سرکاری مشنری قوم پرستوں کی انتخابی سرگرمیوں پر اثر انداز ہوئی اور قوم پرستوں کے ووٹرز کو تنگ کیا گیا تو گلگت بلتستان انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور انتخابات کے دن کو یوم سوگ کے طور پر منایا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button