محکمہ برقیات دیامر کے دفاتر ملازمین کو ترسنے لگے، ضلع بھر میں صرف چار ملازمین کام کر رہے ہیں
چلاس(ایس ایچ غوری سے) محکمہ برقیات دیامر کے دفاتر سٹاف سے محروم،تعمیرات عامہ نے اپنا سٹاف محکمہ برقیات سے واپس لے لیا ۔محکمہ برقیات دیامر میں ایگزیکیٹو انجئینر سمیت صرف تین دیگرسٹاف فرائض منصبی کی ادائیگی میں مصروف عمل ہیں ۔سائلوں کو سخت دشواری کا سامنا ۔چیف سیکرٹری محکمہ برقیات دیامر کے سٹاف کی کمی کا ایکشن لیں اور فوری طور پر برقیات میں موجود پوسٹوں کی منظوری دیں تاکہ محکمہ برقیات میں عوام کے مسائل حل ہو سکیں۔دیامر میں محکمہ تعمیرات عامہ اور برقیات کو 2002میں دو الگ الگ محکموں میں تقسیم کردیا گیا اس وقت محکمہ برقیات میں سٹاف بھرتی نہیں کیا گیا بلکہ محکمہ تعمیرات عامہ سے کا فی تعداد میں سٹاف کو برقیات میں ایڈجسٹ کیا گیا اسطرح تقریبا 13سال تک محکمہ تعمیرات عامہ کے سٹاف نے محکمہ برقیات میں خدمات سرانجام دی لیکن گذ شتہ دنوں محکمہ تعمیرات عامہ دیامر نے اپنی تمام سٹاف جو کہ محکمہ برقیات میں خدمات سرانجام دے رہی تھی واپس اپنے محکمہ میں تبادلہ کیا جس کے ساتھ ہی محکمہ برقیات کا تمام نظام درہم برہم ہو گیا قبل ازیں محکمہ برقیات سرکل آفس سے بھی محکمہ تعمیرات عامہ نے اپنے سٹاف واپس لیا ہے ۔اب محکمہ برقیات دیامر میں ایگزیکٹو انجیئنر سمیت صرف تین سٹاف رہ گئے ہیں جو خدمات انجام دینے میں مصروف عمل ہیں جس سے نہ صرف محکمہ کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی ہے بلکہ سائلوں کا بھی سخت ترین مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ادھر عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ برقیات میں موجودپوسٹوں کی فوری منظوری دیں تاکہ بروقت سٹاف بھرتی ہو سکیں ینگے جس سے ایک طرف محکمہ کی کارکردگی بہتر ہو سکے گی اور دوسری طرف عوام کے مسائل بھی حل ہوسکیں ینگے ۔دوسری طرف محکمہ برقیات دیامر کے زرائع کے مطابق محکمہ برقیات دیامر کے چند پوسٹوں کی منظوری کے لئے سیکرٹری پاور تک فائل پہنچا دی گئی ہے لیکن تاحال اس پر عملدرآمد نہیں ہوا ہے ۔عوام دیامر نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے وہ محکمہ برقیات دیامر کے اس اہم ترین مسلئے کا فوری حل نکالیں تاکہ برقیات کے مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔