گلگت بلتستان

سانحہ یوحنا آباد (لاہور) کے خلاف عیسائی برادری کا احتجاج

GBNA Pix 1

گلگت ( فرمان کریم) سانحہ یوحنا آباد کے خلاف گلگت میں عیسائی برادری نے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کا. اس سلسلے میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو یادگار چوک سے شروع ہوکر این ایل آئی مارکیٹ چوک پر اختتام پذیر ہوا ۔احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈاُٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی اور چرچ پر حملے کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عیسائی برادری کی تنظیم کے صدر ذوالفقار مسیح اور مسلم لیگ(ن) اقلیتی ونگ کے صدر مقدر مسیح نے سانحہ یوحنا آباد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، بقا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ یوحنا آباد چرچ کے دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہم بھی اس ملک کے شہری ہیں ہمارا جینا اور مرنا پاکستان کے لئے ہے۔ دشمن ہمارے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی سلامتی کے لئے اپنی جان کو قربان کرنے کے لئے تیار ہے۔ دہشت گردی نے ہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردیا ہے ۔ تمام پاکستانی مل کر اس پیارے ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے لئے اپنا کردار ادا کر نا چاہیے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ اور اس ملک سے دہشت گردی ختم کر کے دم لیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button