سیاست

غیر تربیت یافتہ اور غیر سنجیدہ اہلکاروں نےانتخابی فہرستوں میں سنگین غلطیاں کی ہیں، منظور پروانہ

روندو( پریس ریلز)
انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر غلط اندراج نا تجربہ کار شمارکنندہ گان اور غیر تربیت یافتہ سپر وائزر کی سیاسی بنیادوں پر تعیناتی ہے ، پی پی کی سابقہ حکومت نے اپنے جیالوں کو نوازنے اورمخالفین کو نوازنے کے لئے غیر سنجیدہ اور غیر تربیت یافتہ افراد کو انتخابی فہرستیں مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپی جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں انتخابی فہرستوں میں بے قاعدگیاں اور پیچیدگیاں پیدا ہوئی ہے ، انتخابی فہرستوں میں مبینہ غلطیاں کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے تاکہ آئندہ کے لئے تدارک کیا جا سکے۔ ان خیالات کآاظہار گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے امید وار انجئنیر منظور پروانہ نے کیا۔
انہوں نے کہا انتخابی فہرستوں کی آغاز پر ہی ہم نے اسسٹنٹ کمشنر روندو کو انتخابی فہرستوں میں مبینہ بے قاعدگیوں سے تحریری طور پر آگاہ کیا تھا تاہم ہماری درخواست پر توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے آج عوام ووٹوں کی درست اندراج کے لئے در بدر ہو رہے ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر روندو نے یہ یقین دہانی کرائی تھی کی انتخابی فہرست میں کسی بھی قسم کی غلطی پایا گیا تو فہرست کنندگان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اب جبکہ فہرستوں میں بڑے پیمانے پر مبینہ بے قاعدگیاں ہوئی ہیں تو عوام کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چائیے۔
منظور پروانہ نے کہا کہ ووٹوں کے اندراج میں درستگی کئے بغیر انتخابی شیدول کا اعلان بے معنیٰ ہے ، روندو میں الیکٹرول ڈسپلے سینٹرز میں اضافہ ناگزیر ہے لہذا طورمیک، بغاردو، بلامیک، یلبو ، ستک ، تلو بروق اورگنجی میں انتخابی فہرستوں کو آویزان کیا جائے اور درستگی کے لئے سینٹرز بنایا جائے ، اگر ایسا نہیں کیا گیا تو روندو ہزاروں افراد حق رائے دہی سے محروم ہو جائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button