گلگت بلتستان

ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی یوم پاکستان روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا

 

23-03-15 (2)

گلگت(پ ر) ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی یوم پاکستان کو شاندار طریقے سے منایا گیا یوم پاکستان کے حوالے سے گورنر ہاؤس گلگت میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر گلگت بلتستان اور نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے علاوہ وزراء،عوامی نمائندے اعلیٰ عدالتوں کے جج صاحبان مسلح افواج کے اعلیٰ حکام ،سرکاری اہلکار اور عمائدین گلگت بلتستان نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

اس موقع پر گلگت بلتستان کے دو سپوتوں کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا کریم آباد ہنزہ سے تعلق رکھنے والے دیدار علی اور نلتر سے تعلق رکھنے والے جی بی سکاؤٹس کے میر نواز جونیئر کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے صدر پاکستان جناب ممنون حسین کی طرف سے جی بی کے دونوں سپوتوں کو صدارتی ایوارڈ تفویض کیا.

 23-03-15 (1)

کریم آباد ہنزہ کے دیدار علی کو فن پٹی (پٹو) میں بہترین مہارت رکھنے پر صدر پاکستان کی طرف سے تمغہ حسن کارکردگی کا ایوارڈ ملا دیدار علی بھیڑوں کے اون اور بکری کے بال سے پٹی (پٹو) بنانے کا 25سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور گزشتہ 15سالوں سے لوک ورثہ اسلام آباد میں اپنا سٹال بھی لگاتے ہیں اون سے پٹی بنانے کا مظاہرہ کرکے لوگوں سے خوب داد حاصل کرتے ہیں موصوف مختلف اداروں سے پہلے بھی کئی انعامات و اسناد حاصل کرچکے ہیں.

اسی طرح نلتر سے تعلق رکھنے والے جی کے سکاؤٹس کے میرنواز جونیئر کو سکینگ کے میدان میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا.

گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے صدر پاکستان کی طرف سے میر نواز جونیئر کو صدارتی ایوارڈ تفویض کیا یاد رہے کہ موصوف نے2007 ؁ سے 2012تک سلالم اور جوائنٹ سلالم میں حصہ لیکر سونے کے 3اور چاندی کے 4تمغے حاصل کئے اسی طرح میر نواز جونیئر نے سال 2011 ؁ میں ہندوستان میں پہلی ساؤتھ ایشیئن ونٹر سلالم گیمز میں حصہ لیکر 1چاندی اور 1کانسی کا تمغہ حاصل کیا اسی طرح سال 2007تا 2013آرمی سنو کیمبٹ میں حصہ لیکر 1سونا1چاندی اور1کانسی کا تمغہ لینے میں کامیاب ہوگیا اسی طرح سال 2008،2009اور 2010کے دوران فیڈریشن انٹرنیشنل سکیئنگ (FIS)کے تحت ایران ،جرمنی،ترکمانستان اور دیگر ملکوں میں منعقد ہونے والے سکیئنگ کے مقابلوں میں حصہ لیکر کئی تمغے حاصل کئے جس سے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کیا جو اس علاقے کیلئے فخر کی بات ہے.

حکومت پاکستان نے موصوف کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں صدارتی ایوارڈ کیلئے سفارش کی جس کو وجہ سے ان کو ایوارڈ ملا یوم پاکستان کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں پولو اور دیگر کھیلوں کے علاوہ بہت سے تقریبات منعقد ہوئے جو یقیناًعلاقے کے لوگوں کے اس مملکت خداداد پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت ہے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button