جرائم
دو نوجوانوں کے قتل کے بعد آئی جی نے جوٹیال تھانہ کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا
گلگت (پ ر)انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے ایس ایچ او جوٹیال تھانہ کو غفلت اور نااہلی پر معطل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام سکوار کے مقام پر دو پولیس جوانوں کے قتل کے واقع پر آئی جی پی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او عبدالہادی (SIP)کو معطل فوری طور پر معطل کرکے لائن حاضر کرادیا آئی جی پی نے ایس پی تنویر الحسن کو انکوائری آفیسرمقرر کیا ہے جو ایک ہفتے میں ایس ایچ او کی انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں گے آئی جی پی نے پولیس جوانوں کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر دو پولیس اہلکاروں ایف سی مشتاق حسین اور ہیڈ کانسٹیبل افتخار حسین کو بھی معطل کردیا ہے ۔