دیامر پولیس کی کاروائی، ڈوڈیشال سے سنگین وارداتوں میں ملوث١٠ اشتہاری مجرم گرفتار
چلاس(بیورورپورٹ) دیامر پولیس کا وادی ڈوڈیشال میں شرپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن،قتل اور جلاؤ گھیراؤ جیسے سنگین وارداتوں میں ملوث 10مجرمان اشتہاری گرفتار،گرفتار ہونے والوں کا تعلق وادی ڈوڈیشال سے ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی دیامر عبدالروف قیصرانی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں قانون شکن عناصر کے خلاف جاری کاروائیوں کے تسلسل میں ڈی ایس پی داریل امیر اللہ،ایس ائی پی خوشحال خان ایس ایچ او تھانہ ڈوڈیشال اے ایس ائی سیف الرحمن اور حوالدار بشیر احمد و دیگر عملہ تھانہ ڈوڈیشال پر مشتمل ٹیم نے وادی ڈوڈیشال سوئیج کے مقام پر مختلف کارروائیوں کے دوران قتل کے جرم میں مطلوب مجرمان اشتہاری حبیب اللہ ولد ثناء اللہ اور نبی اللہ ولد وئیل شاہ سمت اقدام قتل و جلاؤ گھیراؤ میں مطلوب مجرمان اشتہاری شیر عالم ،ابوجہاں ،زبور،شیر گلاب اقبال پسران حور خان،محمد اعظمولد عبدالخاق،شمشاد ولد نور سلان،نورسلاخان ولد حور خان گرفتار کر لیا ہے ۔ایس پی دیامر عبدالروف بابر قیصرانی نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے ۔دیامر کے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈوڈیشال ویلی میں قانون شکن عناصر کے خلاف ایس پی دیامر کی شرپسندوں کے خلاف کارروائی اور نو گو ایریا ز کے مکمل خاتمے پر اطمنان کا اظہار کیا ۔یاد رہے رواں سال جنوری سے اب تک دیامر پولیس نے مختلف کارروایوں کے دوران دوہرے قتل ،اقدام قتل،جلاو گھیراو جیسے سنگین جرائم میں قانون کو مطلوب 35مجرمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ایس پی دیامر نے کہا کہ ڈوڈیشال ویلی کو شرپسندوں سے پاک کیا جائیگا ۔