گلگت بلتستان

تیاری مکمل، چار ماہ کی بندش کے بعد یکم اپریل سے پاک چین سرحد دوبارہ کھول دی جائیگی

پاک چین سرحد ہر سال چار ماہ کے لیے موسمیاتی وجوہات کی بنا پر بند کر دی جاتی ہے
پاک چین سرحد ہر سال چار ماہ کے لیے موسمیاتی وجوہات کی بنا پر بند کر دی جاتی ہے

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) پاک چین سرحد یکم اپریل سے کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں کسٹم اور ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں عملہ سوست پنچ گیا. باخبر ذرائع نے بتایا ھے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سرحد کو چار ماہ کی بندش کے بعد بدھ کے روز تجارتی و سیاحتی مقاصد کے لیے کھولا جارہا ھے. دونوں دوست ممالک کے درمیان سرحدی معاہدے کے تحت ھر سال سرحد کو درہ خنجراب میں برف باری کے با عث چار ماہ کے لیے بند کیا جاتا ھے

یکم اپریل کو مسافروں کو لیکر پہلی گاڑی سوست سے روانہ ھو گی. متعلقہ اداروں کا سٹاف سوست پنچ گیا ھے اور سرحد کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں. پاکستان اور چین کے درمیان اس باڈر کے راستے اربوں روپے مالیت کی تجارت ھوتی ھے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button