سیاست

وفاقی حکومت نے گلگلت بلتستان میں دھاندلی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، محمد امیر خان پی پی پی رہنما و امیدوار قانون ساز اسمبلی

چلاس(چیف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما و امیدوار قانون ساز اسمبلی محمد میرا جان نے کہا ہے کہ وفاقی حکو مت نے آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے دھندلی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے ،ماروی میمن نے اپنے دورہ دیامر کے موقع پرمسلم لیگ کے امیدواروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ نواز شریف نے واضح ہدایت دی ہے کہ ہر حال میں ضلع دیامر کے چاروں حلقوں سے لیگی امیدوار کامیاب ہو نے چاہیں۔صحافیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کیلئے موزوں ترین وقت مئی ہے لیکن اگر بعض ناگزیر وجو ہات کی بناء پر انتخابات جون میں ہو تے ہیں تو کو ئی حرج نہیں ہے ۔گو رنر برجیس طاہر گلگت بلتستان کی انتظامیہ کو دباؤ میں لاکر آئندہ انتخابات میں دھندلی کے ذریعے مسلم لیگ کی حکو مت بنانا چاہتے ہیں اس لیئے انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں تاکہ شفاف طریقے سے اقتدار عوامی نمائندوں کو منتقل ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے پاس ایسے امیدوار نہیں جو الیکشن میں کامیابی حا صل کر سکیں اس لیئے مسلم لیگ کا اقتدار میں آنا ایک معجزہ ہی ہو سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں بصورت دیگر انتخابات کا بائیکاٹ کیا جا سکتا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button