گلگت بلتستان میں احساس محرومی ختم نہیں کیا گیا تو حالت سنگین ہو سکتے ہیں، شعیہ علماء کونسل کنونشن سے مقررین کا خطاب
سکردو (رضاقصیر) گلگت بلتستان اور بلوچستان کے حالات بہت نازک ہیں ان علاقوں کے عوام میں موجود احساس محرومیوں کو ختم نہ کیا گیا اور انہیں حقوق نہ دیئے گے تو صورت حال مزید سنگین ہو جائے گی وقت کا تقاضا ہے کہ حکمران گلگت بلتستان اور بلوچستان کے عوام کو حقوق دے کر ان میں پائے جانے والے علیحدگی پسند ی کے رجحانات کوختم کریں ان خیالات کا اظہار تحریک اسلامی گلگت بلتستان کے تحت سکردو میں منعقدہ ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا کنونشن میں سینکڑوں لوگ شریک ہوئے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک اسلامی گلگت بلتستان کے صدر وسابق رکن اسمبلی آغا سید محمد عباس رضوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آئینی بنیادی اور سیاسی حقوق کی جنگ لڑنے کا وقت قریب آگیا ہے ہمیں فروعی اختلافات بھلا کر حقوق کی جنگ کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا شیخ مرزا علی نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حقوق حاصل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے اور پانچواں صوبہ لے کر دم لیں گے ابھی صرف ورکر کنونشن ہوا ہے بعدمیں ریلیاں بھی ہوں گی اور جلسے جلوس بھی ہوں گے اب ہمیں مکمل حقوق چاہیں لولی پاپ یا ٹافی دے کر مزید ہمارے لوگوں کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا پیکیجز صرف ہمیں بہلانے کیلئے دیئے جارہے ہیں سابق صوبائی وزیر دیدار علی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حقوق غصب کئے گئے اور وسائل کی بندر بانٹ کی گئی الیکشن میں دھاندلی کا بڑا منصوبہ تیار کیا گیا ہے برجیس طاہر کو گورنر بنانے کا مقصد صرف دھاندلی کرنا ہے انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت ہمارے اختیارات چھینے جارہے ہیں میرٹ کا جنازہ نکالا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ برجیس طاہر ایک ماہ قبل کہہ چکے ہیں کہ گلگت بلتستان آئینی طور پر پاکستان کا حصہ نہیں ہے بتایا جائے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں ہے تو برجیس طاہر کس طرح گورنر مقر ر ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ سانحہ کوہستان چلاس لولو سر اور نانگا پر بت سے مسخ شدہ لاشیں آنے کے باوجود ہم نے امن کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دیا لیکن ہمیں پر امن ہونے کی سزا دی جارہی ہے اور خطرناک دہشت گردوں کو جیلوں سے فرار کرایا جا رہا ہے محمد علی شیخ نے کہا کہ یمن میں فوج بھجنے کی باتیں ہورہی ہیں جو افسوسناک ہیں حقوق کی جنگ میں ہمیں ہر قسم کی قربانی دینا ہوگی میر واعظ سرمک سید محمد الموسوی نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء کے فرامین پر عمل کیا گیا تو ہم دنیا اور آخرت دنوں میں سرخرو ہو سکتے ہیں سابق مشیر زراعت و خوراک کپٹن سکندر علی نے کہا ہے کہ آئینی ، بنیادی حقوق کے حصول کیلئے عوام کو اپنے گھروں سے باہر نکلنا ہوگا اور تحریک اسلامی کے پلٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا انہوں نے کہا کہ جب تک حقوق نہیں ملیں گے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے دشمن ہماری جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گے اور غاصبین سے حقوق چھین کر لیں گے شیخ فدا حسن عبادی نے کہا کہ گلگت، سکردو روڈ ، شگر کھرمنگ اضلاع کے قیام میں سابق حکومت نے غفلت برتی مسائل کے حل کیلئے ہماری جماعت کردار ادا کرے گی اور عوام نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے ۔