سیاست

معاشرے کی اصلاح میں خواتین کا اہم کردار ہے، اظہار ہنزائی

گلگت( سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اظہار ہنزائی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی ترقی میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ شریک ہو کر اپنا کردار ادا کرے۔ معاشرے کی اصلاح خواتین کا اہم رول ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے کریم آباد ہنزہ میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر میں خواتین کا بھی اہم رول رہا ہے۔ گلگت بلتستان میں خواتین اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں ۔ خواتین معاشرے کی اصلاح کے لئے اپنا رائے دہی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور قابل شخص کو دے کر گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی میں اپنا حصہ ڈال لیں۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ اسلام میں خواتین کو مرد کے برابر حقوق حاصل ہے۔ اور الحمد اللہ پاکستان تحریک انصاف بھی خواتین کی حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کیا ہے۔ ہنزہ کے خواتین نے تعلیمی میدان ، کھیلوں کے میدان سمت دیگر شعبے میں اپنے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ خواتین سیاست کے میدان میں بھی شریک ہوکر مورثی سیاست کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ ہنزہ کے عوام نے ہمیشہ حکومت کے ساتھ دیا ہے مگر حکومت نے ضلع ہنزہ نگر کی تعمیر وترقی پر توجہ نہیں دی ہے۔ انشااللہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان میں برسر اقتدار آکر ہنزہ نگر کے محرومیوں کا ازالہ کرئیگی۔اُنہوں نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے آیندہ الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ بنایا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) ایسا غلطی نہ کر ے بصورت عوام سڑکوں پر نکل کر مسلم لیگ (ن) کے خلاف احتجاج کرینگے۔ ہنزہ کے عوام نے مجھے پر اعتماد کیا ہے اور انشااللہ میں عوام کے توقعات پر پوری طرح اُترنے کی کوشش کرونگا۔ عوام نے ساتھ دیا تو ہنزہ کی تعمیر وترقی و سیاحت کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کرونگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button