سیاست

گلگت بلتستان میں انتخابات عالمی مبصرین اور پاک فوج کی زیر نگرانی کروائی جائیں، پاکستان تحریک انصاف کا مطالبہ

1 (2)

گلگت ( فرمان کریم) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان نے نگراں صوبائی حکومت اور گورنر گلگت بلتستان کی موجودگی میں انتخابات کے انعقاد کو مستر دکرتے ہوئے پاک آر می اور بین الاقوامی مبصرین کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے بدھ کے روز گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے کنوینئر حشمت اللہ خان ‘ اظہار ہنزائی ‘ ایس ایس پی ریٹائرڈ نظرب شاہ ‘ کریم شیر اور عزیز احمد نے کہا کہ اس وقت در حقیقت گلگت بلتستان میں گورنر راج قائم ہے مسلم لیگ ن اپنے گورنر کے زریعے غیر قانونی و غیر جمہوری اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کو متنازعہ قرار دے کر یہاں کے عوام کو بنیادی ‘ انسانی و سیاسی حقوق سے دور رکھنا حکمرانوں کی نا اہلی اور نا انصافی ہے اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کے عوام کو اعتماد میں لئے بغیر اس اہم منصوبے کی تکمیل ممکن نہیں ورنہ اس کے سخت نتائج بر آمد ہونگے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ پی پی پی کے دور حکومت میں دیا جانے والا سیاسی نظام ‘ عوامی حقوق و اختیارات کی منتقلی میں اہم پیش رفت ہے پاکستان تحریک انصاف اس نظام کو آئینی تحفظ دلانے کے لئے عنقریب سینٹ و قومی اسمبلی میں اس معاملے کو لے جائے گی اور وہاں سے اس نظام کو آئینی و قانونی تحفظ دلائے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنا کر یہاں کے عوام سینٹ و قومی اسمبلی میں نمائندگی ممکن بنانے کے لئے عملی طور پر جدو جہد کا آغاز کر دیا ہے انہوں نے کہا پی ٹی آئی آنے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے علاقے میں انقلابی تبدیلیاں لائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت گلگت بلتستان میں موجود وسائل کو بروئے کار لا کر پورے ملک میں موجود بجلی کے بحران پر قابو پانے کی بجائے تا جکستان سے مہنگی بجلی خریدنے کے در پے ہیں

 

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button