گلگت بلتستان

سبکدوش ہونے والے چیف سیکریٹری کے اعزاز میں ٹھیکیداروں نے تقریب کا انعقاد کیا

3

گلگت (بیورورپورٹ) کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کی جانب سے سابق چیف سیکریٹری سکندر سلطان راجہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں کنٹریکٹر ز کی غیر معمولی اہمیت ہے ٹھیکیدار علاقے کو بہتر بنا سکتے ہیں اور خراب کرنے کے بھی زمہ دار ہو سکتے ہیں جب میں یہاں آیا تو مسائل کا ادراک تھا اور ان کے حل کے لئے بھر پور توجہ دی لیکن بد قسمتی سے پوری طرح مسائل کے حل میں کامیاب نہیں ہو سکا بر سوں پرانے بقایہ جات تھے جن کی ادائیگی ایک چیلنج سے کم نہ تھی لیکن میں نے ڈھائی ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور کوششیں کیں اور کسی حد تک اس میں کامیابی ملی سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ نئے چیف سیکریٹری با صلاحیت ہیں یہ آپ کا خیال رکھیں گے ان کے ساتھ مل کر بر وقت منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائیں تو یہ آپ کے لئے ادا ئیگی کو یقینی بنائینگے انہوں نے کہا کہ ٹھیکیداری معززپیشہ ہے گلگت بلتستان میں مجھے بہت سے سخت فیصلے کرنے بھی پڑے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ ٹھیکیدار برادری نے ایسے مواقعوں پر بھر پور تعاون کیا اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بشیر احمد خان و دیگر نے بھی خطاب کیا اور سکندر سلطان راجہ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر نئے اور سابق چیف سیکریٹری کو روایتی چو غہ اور ٹوپی کے تحائف بھی پیش کئے گئے تقریب میں کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button