گلگت بلتستان

وفاقی پارٹی میں شمولیت کی من گھڑت خبریں میرے خلاف پروپیگنڈاکا حصہ ہیں، منظور پروانہ

سکردو( پریس ریلیز) کسی وفاقی پارٹی میں شمولیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، قید وبند کی صہوبتیں وفاقی جماعتوں کا آلہ کار بننے کے لئے نہیں، بلکہ گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کے لئے برداشت کیں ، میری کسی جماعت میں شمولیت یا انتخابات سے دستبردار ہونے کی بابت خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایسی خبریں گمراہ کن اور بد نیتی پر مبنی ہیں،ان خیالات کا اظہار حق پرست رہنماء انجئنئر منظور پروانہ نے کیا۔

parwanaانہوں نے کہا کہ مخالفین نے میرے خلاف پروپیگنڈے کا جمعہ باراز لگا دیا ہے اس طرح کے منفی اور غیر معقول افواؤں سے روندو کے عوام کو انتخابات میں میری حمایت سے دور نہیں رکھا جا سکتا ، عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ ان کے مسائل کا حل کس نمائندے کے پاس ہے، غریب پرور اورعوام دوست کون ہے، ٹھیکہ دار نواز اور کرپٹ کون ہے، لوٹا اور اقرباء پرور کون ہیں۔ اس بار روندو میں ذاتی مفادات کے لئے پارٹیاں بدلنے والوں کو مایوسی ہوگی۔ 

منظور پروانہ نے کہا کہ عوام پارٹی اور بھیس بدل کر آنے والوں کا احتساب کرے ، کرپٹ سیاست مداروں کو حق رائے دہی سے ہی عوامی حقوق پر سودابازی سے روکا جا سکتا ہے ،آزاد امیدوار ہوں مسلکی تصادم اور وفاقی منافرت سے دور رہنے میں ہی گلگت بلتستان کے عوام کی بھلائی ہے ، عوام کسی بھی قسم کی تعصب سے بالاتر ہو کر اپنا ووٹ استعمال کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button