گلگت بلتستان

ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں کھلی کچہری لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر عمران علی سلطان

ہنزہ نگر( پ ر) ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان نے 28 اپریل سے ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں کھلی کچہری لگا نے کا اعلان کر دیا۔ ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں ہر ماہ کھلی کچہری لگائی جائے گی تاکہ عوامی مشکلات اور مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جا سکے۔کھلی کچہری سے سرکاری؂ اداروں کی کارکردگی و ایمانداری اور عوامی مشکلات اور مسائل کا اندازہ بھی ہوگا۔ان خیالات کا اظہارکا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس ہنزہ نگر میں ضلعے کے مختلف سرکاری اداروں کی ماہانہ ضلعی کوارڈنیشن میٹنگ میں کیا۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان نے سرکاری اداروں کی بہتر کارکردگی کے لیے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت ہنزہ نگر میں سولر سسٹم متعارف کروانے پر بہت زور دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ سرکاری امور میں بہترین کارکردگی کے لیے سولر سسٹم از حد ضروری ہے ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے میٹنگ میں بغیر اطلاع کے شرکت نہ کرنے والے اداروں کے متعلقہ سکریٹریز کو ان کے خلاف ایکشن کی درخواست کی ہے ۔ضلعے میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہنزہ نگر کو ہدایت کی ہے کہ وہ دو ہفتے کے اند ر ضلعے کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کا معائنہ کر کے ڈسٹرک انتظامیہ کو رپورٹ بیھج دیں اور ناکارہ پلانٹس کو فورا بند کر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔محکمہ پولیس اور بی اینڈ آر کی جانب سے چھلت نگر میں تھانے کے لیے زمین نہ دینے کی شکایت پر کہا کہ زمینوں کی کمپنسیشن دیتے وقت پندرہ فیصد جابرانہ حکومت نے اس لیے رکھا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر تلخ لہجے کا بھی استعمال کیا جا سکے اگر پھر بھی ممکن نہیں ہے تو کوئی اور موذوں جگہ تلاش کریں ۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر اور Animal husbandary ڈپارٹمنٹ کو عوامی شکایات سے آگاہ کیا ۔میٹنگ کے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے ایک بار پھرضلعے کے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رواں مہینے کے 28 تاریخ کو کھلی کچہری میں اپنی شرکت کو یقینی بنائے تاکہ ضلعے کا ہر محکمہ عوامی مشکلات کو خود سنے اور متعلقہ محکمے کی عوام کے سامنے جواب دہی بھی ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button