سیاست

غذر، پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد

غذر( پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان یاسین حلقہ نمبر 3 کے متوقع امیدوار برائے گلگت بلتستان اسمبلی منظور علی یاسینی کی قیادت میں پاک فوج اور جنرل پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی نکالی گئی جو یاسین سے شروع ہوکر شہید لالک جان (نشان حیدر) کے مزار سے ہوتے ہوئے تھوئی، سندھی ،گندئی سے ہوتے ہوئے یاسین طاؤس میں اختتام پذیر ہوئی۔اس ریلی میں تحصیل یاسین سے عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کے اختتام پر یاسین طاؤس میں اجتماع سے جناب خلیفہ امام داد اور منظور علی یاسینی نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران پاک فوج سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یاسین کے عوام شہید لالک جان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے استحکام پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یاسین کے عوام جناب پرویز مشرف کے بہت ہی احسان مند رہیں گے جنہوں نے گلگت بلتستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور گلگت بلتستان اسمبلی کے آئندہ الیکشن میں آل پاکستان مسلم لیگ کے قائدین کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ۔ انہوں نے جنرل پرویز مشرف پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ دائر کرنے والے خود اس ملک کے غدار ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button